اہم ترین خبریںشیعت نیوز اسپیشلمقالہ جات

پاکستان پر انقلاب اسلامی ایران کے اثرات

پاکستان پر انقلاب اسلامی ایران کے اثرات

یوں تو ایران کے کامیاب اسلامی انقلاب نے پوری دنیا کے مظلوم و محکوم انسانوں پر مثبت اثرات مرتب کیے لیکن اس انقلاب کے بعد جن ممالک کے غیرت مند بیٹوں نے اسلام کے اس انقلابی نظریے کو اپنا قرار دیا، اس سے اپنا تعلق جوڑا اور اسی نظریے کی روشنی میں مزید فعالیت دکھائی، ان مسلمان ممالک میں سے پاکستان کو ٹاپ فائیو کنٹریز میں شمار کیا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا۔

ٹاپ فائیوکی فہرست

البتہ یہ ٹاپ فائیوکی فہرست مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے مرتب کریں تب ایسا ہے ورنہ بعض معاملات میں پاکستان ان ٹاپ فائیو میں بھی سرفہرست نظر آتا ہے۔

پاکستان پر انقلاب اسلامی ایران کے اثرات

در حقیقت پاکستانیوں نے بحیثیت قوم انقلاب اسلامی ایران کا سب سے پہلے اور سب سے زیادہ اثر قبول کیا۔ بلاتفریق فرقہ و مسلک، پاکستانیوں نے ایران کے انقلاب کو اسلامی قرار دیا۔

ایران کے بعد پاکستان دوسرا ملک

اور آج کی نوجوان نسل کو یہ معلوم ہو کہ اگر ایران کے انقلابی جوانوں نے امریکی سامراج کے سفارتخانے نما جاسوسی اڈے کی ایسی کی تیسی کی تو ایران کے بعد پاکستان دوسرا ملک تھا جہاں امریکی سفارتخانہ نما سازشی مرکز کی ایسی کی تیسی کی گئی۔

پاکستان پر انقلاب اسلامی ایران کے اثرات
پاکستان پر انقلاب اسلامی ایران کے اثرات

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جب پاکستان کے غیرت مند بیٹے امریکی سفارتخانے کے سازشانہ کردار کے خلاف احتجاج کرنے باہر جمع ہوئے تبھی س عمارت کے اندر بیٹھے امریکیوں کی سٹی گم ہوگئی تھی اور بہت مشکل سے انہیں عمارت کی چھت سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جان بچاکر بھاگنا پڑا تھا۔

مرگ بر امریکا اردو میں مردہ باد امریکا

فرق صرف زبان کا تھا لیکن نعرہ ایک ہی تھا۔ فارسی میں مرگ بر امریکا اور اردو میں مردہ باد امریکا۔ آج انقلاب اسلامی ایران کی بیالیسویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے غیرت مند بیٹوں کو اپنی تاریخ پر ناز کرنا چاہیے۔

پاکستانی قوم کےغیرت مند بیٹے

چارنومبر 1979ع کو مرگ بر امریکا مرگ بر کارتر کے نعرے لگاکر ایران کے غیرت مند بیٹوں نے اپنی ملت کی ایک نئی تاریخ رقم کی تھی۔ فقط 17روز بعد یعنی 21نومبر 1979ع کو اسلام آباد میں پاکستان کے غیرت مند بیٹوں نے امریکی سفارتخانے کا حشرنشر کردیا تھا۔

انقلاب اسلامی ایران کی کہانی پاکستانی سفارتکار کی زبانی

یہ پاکستان کی نئی قومی تاریخ تھی جو انقلاب اسلامی ایران کے بعد پاکستانی جوانوں نے عملی کردار سے لکھنا شروع کی۔

امریکی حکومت کا الزام

ہاں، یہ یاد رہے کہ پاکستانی قوم کے وہ غیرت مند بیٹے بلاتفریق فرقہ ومسلک، قومی و دینی غیرت سے سرشار تھے۔ سب سے بڑھ کر یہ حقیقت بھی تاریخ کے سینے میں رقم ہے کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، امریکی حکومت آج بھی اسکا الزام انقلاب اسلامی ایران کے بانی آیت اللہ العظمیٰ سید روح اللہ الموسوی یعنی امام خمینی ؒ کو قرار دیتی ہے۔

انقلاب اسلامی ایران کے اس اثر کو روکنے کے لیے پاکستان میں امریکی اداروں اور مقامی آلہ کاروں نے تکفیری اور ناصبی نظریات کے حامل مولویوں کو بھرتی کرنا شروع کردیا۔

انقلاب اسلامی ایران کے اثر کو روکنے کے لیے

کافر کافر کا نعرہ رائج کیا گیا۔ تکفیری و ناصبی جھوٹا بیانیہ بذریعہ دھونس دھاندلی و دہشت گردی مسلط کرنے کے لیے تکفیری دہشت گرد ٹولے سے مزید ٹولے بنتے رہے۔

لیکن جب تکفیریوں کا بابائے اعظم ح ن جھنگوی لعنت اللہ علیہ خود زندہ تھا، تب پوری پاکستانی قوم نے امام خمینی ؒ کے فتوے پر صدائے لبیک بلند کی۔

شیطان رشدی ملعون گستاخ

شیطان رشدی ملعون گستاخ نے جب برطانیہ سامراج اور امریکی سامراج کے مفاد میں شیطانی آیات کے عنوان سے ناول لکھا، تو اس میں خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس کی توہین کی، گستاخی کی۔

امام خمینی ؒ   تاریخی فتویٰ

تب جماران تہران سے مرد قلندر امام خمینی ؒ نے تاریخی فتویٰ صادر کیا۔ شیطان رشدی واجب القتل ہے۔ موجودہ دنیا کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا اب تک کا پہلا اور آخری حکم ہے کہ جو ایک ملک کے سربراہ نے جاری کیا۔

Four Saudi intelligence officials reach Pakistan without visa on special mission

پاکستان کے غیرت مند بیٹوں نے جوں ہی عالمی سیاست کے بت شکن امام خمینی ؒکا فتویٰ سنا تو پاکستان میں بھی مظاہرے ہوئے۔ اسلام آباد میں تو شہادت کا نذرانہ بھی دیا گیا۔ یہ ہے ہمارا پاکستان۔

بھرپور عوامی سطح پر استقبال

ایران واحد ملک ہے کہ انقلاب اسلامی کے بعد اس ملک کے صدور، اسپیکر اور دیگر اہم شخصیات جب پاکستان کے دورے پر آئیں تو انکا بھرپور عوامی سطح پر استقبال ہوا۔ یہ پاکستانی قوم کی انقلاب اسلامی سے محبت کا ثبوت ہے۔

انقلاب اسلامی ایران کی فلسطین پالیسی کا پاکستان پر بہت گہرا اثر

پاکستانی قوم نے ایران کے اسلامی انقلاب کے بعد مظلوم فلسطینیوں کے مقدمے کو پوری دنیا میں نئی آب و تاب سے زندہ و جاوید دیکھا۔ انقلاب اسلامی ایران کی اس فلسطین پالیسی کا بھی پاکستان پر بہت گہرا اثر پڑا۔

پاکستان میں پہلا یوم القدس

جب امام خمینی ؒ نے یوم القدس منانے کا اعلان کیا تب بھی پاکستان کے غیرت مند بیٹوں نے ایک لمحہ تاخیر نہ کی۔ وہ بھی ایک تاریخی دن تھا جب پاکستان میں پہلا یوم القدس کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے کرنے جوان جمع ہوئے۔

پولیس کے لاٹھی ڈنڈے کھاکر بھی وہ مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کے متوالے مردہ باد امریکا مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگاتے رہے۔

تہران ہو گر عالم مشرق کا جنیوا

ٍ انقلاب اسلامی کے بعد کے ایران میں جب جب قیادت و رہبری نے عالم اسلام و مستضعفین سے متعلق کوئی فرمان صادر کیا تب تب پاکستان کے غیرت مند بیٹوں نے لبیک کہا۔

پاکستان پر انقلاب اسلامی ایران کے اثرات

بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ انقلاب اسلامی کے بعد کے ایران میں پاکستان کو اپنے نظریاتی اجداد کے موقف کی حقانیت نظر آتی ہے۔ ایرانیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ پاکستان کے نظریاتی جد علامہ اقبال ؒ کا فرمان ہے

تہران ہو گر عالم مشرق کا جنیوا
شاید کہ کرہ ارض کی تقدیر بدل جائے

انقلاب کوعلامہ اقبال نےدیکھ لیا تھا

بلکہ آج ہم فخر سے ایران کی انقلابی ملت کو یہ بتاسکتے ہیں کہ انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینی ؒ کے اس انقلاب کو اس علامہ اقبال نے 1979ع میں جاکر دیکھ لیا تھا کہ جس نے اس فانی و مادی دنیا سے سال 1938ع میں انتقال کیا تھا۔

میرسد مردی کہ زنجیر غلامان بشکند
دیدہ ام از روزن دیوار زندان شما

ریاست پاکستان اور ہماری وزارت خارجہ

اس زاویے سے دیکھیں تو انقلاب اسلامی ایران سے پاکستان کا تعلق علامہ اقبال ؒ کے دور سے ہے۔ اسی لیے اور ریاست پاکستان اور وزارت خارجہ جنہیں ان عرب شاہ و شیوخ سے تعلقات نبھانے سے فرصت نہیں، انکی خدمت میں بھی علامہ اقبال ؒ کا تاریخی موقف برائے عجم و برائے ایران اور ہم سبھی کے لیے اس فارسی نظم میں ہے۔

چون چراغ لالہ سوزم در خیابان شما۔
ای جوانان عجم جان من و جان شما

غوطہ ہا زد در ضمیر زندگی اندیشہ ام
تا بدست آوردہ ام افکار پنہان شما

مہر و مہ دیدم نگاہم برتر از پروین گذشت
ریختم طرح حرم در کافرستان شما

تا سنانش تیز تر گردد فرو پیچیدمش
شعلہ ئی آشفتہ بود اندر بیابان شما

فکر رنگینم کند نذر تہی دستان شرق
پارہ ء لعلی کہ دارم از بدخشان شما

میرسد مردی کہ زنجیر غلامان بشکند
دیدہ ام از روزن دیوار زندان شما

حلقہ گرد من زنید ای پیکران آب و گل
آتشی در سینہ دارم از نیاکان شما

متعلقہ مضامین

Back to top button