یمنی فورسز کا سعودی عرب کے ابہا ائیر پورٹ پر 4 ڈرونز طیاروں کے ذریعے حملہ

شیعیت نیوز: یمنی فورسزاور انصار اللہ نے 4 ڈرون طیاروں کے ذریعہ سعودی عرب کے ابہا ائیر پورٹ پرحملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد طیارے تباہ ہوگے ہیں۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ڈرون حملے کودقیق قراردیتے ہوے کہا ہے کہ یمنی فوج یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کامنہ توڑ جواب دینےکےلیے آمادہ ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب نے یمن کی شہری آبادی پر اپنی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا تو سعودی عرب پر مزيد مہلک جوابی حملے کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ہمارے حملے رکنے کا دارومدار سعودی اتحاد پر ہے، یمنی وزیر خارجہ ہشام شرف
یحیی سریع نے کہا کہ ابہا ائیر پورٹ پر ہمارا جوابی حملہ ہے کیونکہ اس سے قبل سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے کئی شہروں پر بمباری کی اور متعدد شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا ۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں شکست اور ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملےگا اور اس جنگ میں یمنی کے نہتے عربوں کی کامیابی یقینی ہے۔
ادھر سعودی عرب نے بھی یمنی فورسز کے جوابی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں جہازوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پرایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے خطے میں امریکی منصوبوں کا بھر پور مقابلہ کیا ہے۔
المشاد نے یمن اور فلسطین کی حمایت پر مبنی ایران کے مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران مسلمانوں کا سچا اور مخلص حامی ملک ہے / المشاط نے کہا کہ یمنی اور ایرانی عوام کے مفادات اسلامی اور انسانی بنیادوں پر استوار ہیں ۔
ایران نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے بیشمارناپاک منصوبوں کا مقابلہ کیا اور انھیں ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔