حزب اللہ لبنان کے میزائل حملے اور اسرائیل کی دفاعی طاقت کو ختم کر سکتے ہیں

10 فروری, 2021 12:52

شیعیت نیوز: ایک صیہونی ماہر یواف لیمور کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے میزائل حملے اور اسرائیل کی دفاعی طاقت کو ختم کر سکتے ہیں۔

یواف لیمور نے ایک اسرائیلی اخبار میں اپنے مقالے میں اسرائیل کی دفاعی طاقت پر سوالیہ نشان لگایا۔

ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے ڈرون پر میزائل حملے نے مسائل کھڑے کر دیئے ہیں۔

اس اسرائیلی ماہر کے مطابق حزب اللہ کو جواب نہ دینے سے اسرائیل کی توانائی اور اس کی طاقت پر سوالیہ نشان لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے خلاف نیا گیم پلان، 4سعودی خفیہ اہلکاروں کی بغیر ویزہ پاکستان آمد

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ جب حزب اللہ نے لبنان کی فضائی حدود کے اندر اسرائیل کے کسی ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔

ماضی میں بھی وہ ایسا کئی بار کر چکا ہے۔ یواف لیمور کے مطابق اس بار حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے کئے وعدے کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل کے اس تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی یہی روش اگر جاری رہتی ہے تو پھر تل ابیب کی دفاعی طاقت پر سوالیہ نشان لگے گا۔

واضح رہے کہ بینی گینٹز نے لبنانی حکومت کو حزب اللہ کے خلاف اکسانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا تھا اگر شمالی سرحدوں پر کوئی جھڑپ ہوئی تو لبنانی حکومت کو اس کے انتہائی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، کیوں اس طرح کی کسی بھی جھڑپ میں عام شہریوں کو نقصان پہنچے گا۔

بینی گینٹز کی اس گيدڑ بھپکی سے قبل لبنان کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی سے متعلق کمیشن کے رکن ایوب حیمد نے اپنے ایک بیان میں دوٹوک لفظوں میں کہا تھا کہ ان کا ملک صیہونی حکومت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق اپنے لئے محفوظ رکھتا ہے۔

10:48 شام مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔