اہم ترین خبریںپاکستان

علی سدپارہ ماونٹینئرنگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا اعلان وزیراعلیٰ کا بڑا اقدام ہے، صوبائی وزیر کاظم میثم

علی سدپارہ اور ساتھیوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کے حوصلے کو داد دیتے ہیں انکے عزم و ارادے کے ٹو سے بھی بلند تھے۔

شیعیت نیوز: رہنما مجلس وحدت مسلمین اور وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمد علی سدپارہ قومی ہیرو ہیں وہ اور انکے ساتھیوں کی گمشدگی قومی سانحہ ہے۔ اس موقع پر قومی ہیرو کی بازیابی کے لیے وفاقی حکومت، پاک آرمی اور صوبائی حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ علی سدپارہ اور ساتھیوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کے حوصلے کو داد دیتے ہیں انکے عزم و ارادے کے ٹو سے بھی بلند تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے خلاف نیا گیم پلان، 4سعودی خفیہ اہلکاروں کی بغیر ویزہ پاکستان آمد

انہوں نے کہاکہ ساجد سدپارہ کے عزم و ہمت گلگت بلتستان کے جوانوں نمونہ عمل ہے۔ اس سانحے کو وزیراعلیٰ جی بی خود مانیٹر کرتے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی طرف سے علی سدپارہ کی خدمات کو سراہنے اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے علی سدپارہ ماونٹیئرنگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا اعلان اہم اقدام ہے۔ اس ادارے کے قیام سے سیاحت اور ماونٹیئرنگ کے شعبے کو فروغ ملے گا۔ جہاں کوہ نوردی سیکھنے کے شوقین افراد کی تربیت کے مواقع ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 42 سالگرہ قومی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خالد خورشید سے گزارش کریں گے کہ گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ ماونٹینئر بلتستان کے محروم علاقہ سدپارہ میں ہیں اور حسن سدپارہ نے بھی علی سدپارہ کی طرح پوری قوم کا نام روشن کیا تھا ان کے علاوہ بھی ذاکر سدپارہ ساجد سدپارہ اور دیگر درجنوں ماونٹینئرز سدپارہ میں ہے۔ سدپارہ کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے علی سدپارہ ماونٹیئرنگ انسٹیٹیوٹ سدپارہ میں ہی قائم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button