اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کے خلاف نیا گیم پلان، 4سعودی خفیہ اہلکاروں کی بغیر ویزہ پاکستان آمد

سعودی سفارتی حکام کی فوری ایئرپورٹ آمد، امیگریشن کلیرینس کے بعد چاروں اراکین سعودی سفارت خانے کے حکام کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

شیعیت نیوز: پاکستان میں اپنےمذموم عزائم کی تکمیل کیلئے سعودی عرب نے خطرناک منصوبہ بندی کے تحت اپنے 4 اہم خفیہ اہلکار بغیر ویزہ پاکستان بھیج دیئے ۔ اسلام ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام کی جانب سے روکے جانے پر سعودی سفارت خانہ فوری حرکت میں آگیا۔ سعودی سفارتی حکام اور پاکستانی حکام کے درمیان ہم آہنگی کے بعد چاروں خفیہ اہلکار سعودی سفارت خانے کی جانب روانہ ۔

تفصیلات کےمطابق سعودی عرب نیشنل آرمی کے چار اراکین بغیر ویزہ لیے پاکستان پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق سعودی ایئر لائن کی پرواز724 سعودی عرب سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو مسافروں کے ساتھ سعودی نیشنل آرمی کے چار اراکین جن کے نام ابو الخیال عبداللہ، محمد سعد الجامی معلوم ہوئے، ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے ویزہ نہ ہونے پر انھیں روک لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ذاکر اہل بیتؑ سید ذریت عمران شیرازی صاحب کا ایسا قابل تعریف اقدام سب کےسر فخر سے بلند

سعودی سفارتی حکام کی فوری ایئرپورٹ آمد، امیگریشن کلیرینس کے بعد چاروں اراکین سعودی سفارت خانے کے حکام کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

ادھر ایکسپریس نیوزکے رابطہ کرنے پر حکام کا کہناتھا سعودی نیشنل آرمی کے اراکین کی آمد کے متعلق اطلاع موجود تھی لیکن متعلقہ ذمہ داران کی جانب سے وقت پر کوآرڈینیشن نہ ہوسکنے کے باعث ایسی صورتحال پیش آئی تاہم قانونی عمل مکمل کرکے ان سعودی اہلکاروں کو جانے کی اجازت دے گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے 7ماہ قبل لاپتہ جھنگ کے رہائشی شیعہ عزادار بہاولپورمیں بازیاب

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب تاحال پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنےکیلئےدباؤ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ جبکہ پی ڈی ایم کے نام پر اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بھی حکومت کو مسلسل ٹف ٹائم دے رہاہے۔ساتھ ساتھ پاکستان میں فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینے کیلئے کالعدم جماعتوں کا کھیل بھی تسلسل کے ساتھ جار ی ہے ایسے میں سعودی خفیہ اہلکاروں کی بغیر ویزہ پاکستان آمد کسی نئی گیم پلان کا حصہ معلوم ہوتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button