اہم ترین خبریںایران

عراقی نوجوانوں کے نام رہبرمعظم آیت اللہ خامنہ ای کا خط

شیعیت نیوز: رہبرمعظم آیت اللہ خامنہ ای نے عراقی نوجوانوں کے نام ایک خط تحریر کر کے ان کے ساتھ اظہار محبت کرتے ہوئے انہیں ایک تابناک مستقبل کی نوید سنائی ہے۔ عراق کے السیاسہ ٹیلیگرام چینل نے قائد انقلاب اسلامی کا یہ خط شائع کیا ہے جو ۲۱ جنوری کو تحریر کیا گیا تھا۔

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عراقی نوجوانوں کے نام ایک خط تحریر کیا ہے۔ خط کا متن درج ذیل ہے:

عراق کے پیارے نوجوانوں کے نام!

میں آپ لوگوں سے بڑی عقیدت رکھتا ہوں اور آپ کے لئے دعاگو ہوں۔ خداوند عالم سے میری التجا ہے کہ وہ آپ کو دنیا و آخرت کی سعادت و خوشنصیبی کے حصول کی راہ میں کامیابی و کامرانی اور راہ مستقیم میں ثبات قدم عنایت فرمائے۔

میں آپ کو عراق کے لئے ایک تابناک مستقبل کی نوید دیتا ہوں، وہی مستقبل جسکی تعمیر خود آپ کے ہاتھوں اور آپ کے اعلیٰ عزم کے ساتھ ہوگی۔

و لا حول و لا قوۃ الا بالله

سیّدعلی خامنہ‌ای

یہ بھی پڑھیں :انقلاب اسلامی ایران کی کہانی پاکستانی سفارتکار کی زبانی

دوسری جانب رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سےعام عدالتوں، انقلاب اسلامی عدالتوں ، فوجی اور خصوصی عدالتوں سے سزا پانے والے تین ہزار 840 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی درخواست موافقت کی ہے۔

عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے رہبرمعظم آیت اللہ خامنہ ای کے نام ایک خط میں درخواست کی تھی کہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے متعلق مرکزی کمیشن نے 3840 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی اور بخشش کا مستحق قراردیا ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق 11 کے تحت اس درخواست کو منظور کرلیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button