مقبوضہ فلسطین

غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے درجنوں مکانات مسمار کردیئے

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت نے دو ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کے درجنوں مکانات کو مسمار کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینیوں کے درجنوں مکانات کی مسماری یا ان کی تعمیر روکنے کےاحکامات صادر کیے ہیں۔

نابلس میں یہودی آباد کاری کے امور کے ماہر غسان دغلس نے بتایا کہ اسرائیل نے اسرائیلی حکام منظم منصوبے کے تحت فلسطینیوں کی املاک کی مسماری میں تیزی لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کے نوٹس جاری کیے گئے وہ نابلس شہر کی حدود میں‌واقع ہیں۔ وہاں‌پر کوئی یہودی آباد کاربھی آباد نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موساد کی خواتین نے ’’عرب ۔ اسرائیل‘‘ دوستی کی راہ کیسے ہموار کی؟

غسان دغلس کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے نتیجے میں دسیوں فلسطینیوں کےبے گھر ہونے کا اندیشہ ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ ماضی میں بھی اس علاقے میں بڑی تعداد میں فلسطینی اپنے گھروں سے محروم کیے جا چکے ہیں۔ مکانات کی مسماری سے حقیقی انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے نواحی علاقے میں فلسطینیوں کی پانچ املاک مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری طرف مکانات اور املاک کی مسماری کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر صہیونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق التوانہ کے مقام پر چار فلسطینی شہریوں کی ملکیتی 5 املاک کی مسماری کا نوٹس جاری کیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے مسماری کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر لاٹھی چارج، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق قابض فوج نے محمد عیسٰی ربعی، اشرف العمور، فضل العمور اور حاتم مخامرہ کے مکانات کی مسماری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button