ایران

ایرانی فضائی حدود امریکی لڑاکا طیاروں کیلئے محفوظ نہیں ہے، سید محمود علوی

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر انٹلیجنس سید محمود علوی نے کہا ہے کہ دشمن عناصر ہمارے ملک کی سلامتی کو خطرے کا شکار کرنے کے درپے ہیں حالانکہ اسلامی جمہوریہ ایران بالکل محفوظ دور میں ہے۔

ان خیالات کا اظہار سید محمود علوی نے پیر کی رات، ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا ایران پر فوجی حملہ کرنے کا سنجیدہ منصوبہ تھا اور وہ اس طریقے سے ایران کے خلاف معاشی جنگ میں اپنی شکست کا ازالہ کرنا چاہتا تھا؛ لیکن ہماری مسلح افواج کی طاقت کے مظاہرے نے انہیں اپنی کارروائیوں پر شک و شبہ کا شکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی قتل کیس، ایرانی چیف جسٹس آیت اللہ رئیسی عراق پہنچ گئے

علوی نے کہا کہ اگر ان کے لڑاکا طیارے کسی بھی ملک کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرتے تو ہم اس ملک کے ہوائی اڈے اور تنصیبات کو تباہ کر دیتے تھے لہٰذا اس نے کسی ملک کے ہوائی اڈے کا استعمال نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو ان کے جدیدترین ڈرون کو مارگرانے سے پتہ چلا کہ ایرانی فضائی حدود ان کے لڑاکا طیاروں کیلئے محفوظ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خودساختہ اسرائیلی ریاست کے وزیر جنگ کی گيدڑ بھپکیاں

سید محمود علوی نے کہا کہ امریکیوں کا خیال تھا کہ وہ بحر ہند میں جاکر ہماری نظر سے غائب ہوسکتے ہیں لیکن جب پاسداران اسلامی انقلاب کی مشق میں 1800 کلومیٹر کے فاصلے سے دور ہدف کو میزائل کا نشانہ بناکر تباہ کیا گیا تو ان کو پتہ ہوگا کہ وہ ہماری سرزمین کے خلاف جارحیت نہیں کرسکتے۔

علوی نے کہا کہ اب وہی ممالک جنھوں نے امریکیوں کو ایران کی مخالفت کرنے کا مشورہ دیا تھا وہ اب امریکیوں کو ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں اور یہ ہماری مسلح افواج کی طاقت کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button