اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ / لشکرجھنگوی کا خطرناک دہشتگرد ہلاک، 5گرفتار، بارود سے بھرا خودکش رکشہ برآمد

انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے بتایا کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک عمارت میں دہشتگرد موجود تھے، خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

شیعیت نیوز: تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں ملک دشمن سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کاایک دہشتگرد ہلاک اور 5 گرفتار،بارودی مواد سے بھراخودکش رکشہ برآمد ۔کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور 5 کو گرفتار کر لیا گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے بتایا کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک عمارت میں دہشتگرد موجود تھے، خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا جبکہ 5 کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مظلوم کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں آواز اٹھانا جرم بن گیا، یوٹیوب نے شیعیت نیوز کی ویڈیو حذف کردی

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے ایک رکشہ عمارت کے گیٹ کے سامنے کھڑا کر رکھا تھا جس کے خفیہ خانوں میں بارودی مواد نصب تھا اور دہشتگرد مکمل طور پر کارروائی کے لیے تیار تھے۔

راجا عمر خطاب کا کہنا تھا کہ نیکٹا کی جانب سے کچھ عرصہ قبل الرٹ جاری کیا گیا تھا، اور ہم کافی عرصے سے عمارت کی سرویلنس کر رہے تھے، پولیس مقابلے میں ہلاک اور گرفتار دہشتگردوں کی شناخت کا عمل اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کےٹو کا ڈیتھ زون یعنی موت کی گھاٹی کیا ہے ؟؟؟

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے 4 خودکش جیکٹس، 15 دستی بم، 4 کلاشنکوف، سیکڑوں گولیاں اور دو راکٹ بھی برآمد ہوئے جن کی فرانزک جانچ کروائی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے زیر استعمال عمارت کو کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ رکشے میں موجود دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے، رکشے میں بال بیئرنگ اور نٹ بولٹس کو مختلف خانوں میں چھپایا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button