مظلوم کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں آواز اٹھانا جرم بن گیا، یوٹیوب نے شیعیت نیوز کی ویڈیو حذف کردی

08 فروری, 2021 14:30

شیعیت نیوز: مظلوم کشمیری مسلمانوںکی حمایت میں آواز اٹھانا جرم بن گیا۔ یو ٹیوب انتظامیہ نے کشمیریوں کےحق میں بنائی گئی شیعیت نیوز کی ویڈیو حذف کردی ۔ آزادی اظہار رائے کے جھوٹے علمبردارمغربی سامراج کا مکروہ چہرہ بےنقاب۔

تفصیلات کے مطابق شیعیت نیوز نیٹ ورک کی جانب سے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک ویڈیو ترانہ یو ٹیوب پر نشر کیا گیا جس میں بھارتی جارح افواج کی جانب سے مظلومین کشمیر پر ہونے والے بدترین مظالم خصوصاً برہان مظفر وانی ، نہتی ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اور جوانوں پر ہونے والے بھارتی جبر وتشدد کی عکس بندی کی گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: کےٹو کا ڈیتھ زون یعنی موت کی گھاٹی کیا ہے ؟؟؟

یوٹیوب انتظامیہ نے شیعیت نیوز نیٹ ورک کی جانب سے نشر کردہ اس ویڈیو کو اپنے ذریعے سے حذف کردیا۔ واضح رہے کہ سماجی رابطے کی تمام سائٹس عمومی طور پر امریکی اور برطانوی سامراجی ممالک سے کنٹرول کی جارہی ہیں۔ ان تمام سوشل میڈیا سائٹس پر ایسا مواد جو امریکی ، بھارتی، اسرائیلی اور سعودی مفادات کے خلاف ہوفوری حذف کردیا جاتا ہے ۔

ایک جانب یہ مغربی ممالک دنیابھرمیں انسانی حقوق کے چیمپیئن اور آزادی اظہار رائے کے سب سے بڑے علمبردار ہونے کے دعویدار بنتے ہیں دوسری جانب حق وسچ کی نشرواشاعت پر قدغن لگا کر اپنی پست ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انقلاب اسلامی کسی ایک سرزمین اور ایک ملت تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ اقوام عالم کیلئے ظلم و استبداد سے نجات کا پیغام ہے،علامہ مقصودڈومکی

شیعیت نیوز نیٹ ورک یوٹیوب انتظامیہ کے اس متعصبانہ اقدام کی پرزور مذمت کرتا ہے اور اس عزم کی تجدید کرتا ہے کہ آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک مظلومین جہاں کی آواز کو دنیا بھر میں پہنچاتا رہے گا۔

5:34 صبح مارچ 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔