اہم ترین خبریںپاکستان

معروف بزرگ شیعہ سیاستدان مرید عباس کاظم کی رسم سوئم، علمائے کرام، سیاسی شخصیات اور گدی نشینوں کی شرکت

قرآن خوانی کے بعد اجتماعی دعا کی گئی، مقررین نے مرحوم سید مرید کاظم شاہ بخاری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ مرحوم کی رحلت سے علاقہ ایک مدبر اور ملنسار سیاست دان سے محروم ہوگیا ہے، ان کا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان بلوٹ شریف کے مخدوم خاندان کے سربراہ، معروف بزرگ شیعہ سیاستدان، سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء مخدوم مرید عباس کاظم شاہ بخاری کی رسم سوئم ادا کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رہنماایم ڈبلیوایم جی بی آغا علی رضوی نے علی سدپارہ اور ساجد سدپارہ کیلئےسول ایوارڈ کا مطالبہ کردیا

مخدوم مرید عباس کاظم کے سوئم کا اجتماع ان کے آبائی علاقے بلوٹ شریف میں ہوا۔ سوئم میں سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی، شیعہ علماء کونسل کے نائب صدر سید تقی شاہ نقوی، امام خمینی ؒ ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ سید افتخار حسین نقوی، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں و نمائندوں، مدارس و خانقاہوں اور درگاہوں کے منتظمین، میڈیا و سول سوسائٹی سمیت علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداری امام حسینؑ پر مقدمات درج کرنے والی متعصب سندھ پولیس کالعدم سپاہ صحابہ کی علمبرداربن گئی

قرآن خوانی کے بعد اجتماعی دعا کی گئی، مقررین نے مرحوم سید مرید کاظم شاہ بخاری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ مرحوم کی رحلت سے علاقہ ایک مدبر اور ملنسار سیاست دان سے محروم ہوگیا ہے، ان کا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button