مقبوضہ فلسطین

فلسطینی مسلمان مسجد اقصیٰ کی طرف رخت سفر باندھ لیں، عکرمہ صبری

شیعیت نیوز: مسجد اقصیٰ کے امام اور فلسطین کی سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی مسلمانوں‌پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اوّل کی طرف اپنا رخت سفر باندھ لیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چھ ہفتوں کی پابندیوں‌ کے بعد اب بیت المقدس میں کورونا وبا میں کمی آئی ہے۔ اس لیے اب فلسطینی شہری قبلہ اوّل کی طرف اپنا رخت سفر باندھ لیں۔

الشیخ عکرمہ صبری خبردار کیا کہ اسرائیلی ریاست کورونا وبا کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں کے داخلے پر قدغنیں لگانا چاہتی ہے۔ اسرائیل ایک سازش کے تحت مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی تعداد میں کمی کر رہا ہے۔

ادھر اسی سیاق میں کل اتوار کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 48 یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ‌ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی قیادت نے عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد اسرائیل پر جنگی جرائم کے مقدمات کا اعلان کردیا

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں واقع قبلہ اوّل مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کے زیر سرپرستی یہودی آبادکاروں کے ایک جتھے نے دھاوا بول دیا۔

یہودی آبادکار مسجد کے المغاربہ دروازے سے احاطے میں داخل ہوئے اور انہوں نے اقصیٰ کے مشرقی صحن میں اشتعال انگیز انداز میں دورے کئے۔

اسرائیلی پولیس نے آبادکاروں کے حملے کے بعد المغاربہ گیٹ کو بند کر دیا اور علاقے میں موجود متعدد فلسطینی نمازیوں کے شناختی کارڈ قبضے میں لے لئے۔

مسجد اقصیٰ کو 42 دن کی بندش کے بعد آج پیر کے روز کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی نمازیوں کی ایک بڑی تعداد کی قبلہ اوّل میں آمد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر کو فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کا اختیار مل گیا

خیال رہے کہ اسرائیلی ریاست نے 40 روز سے کورونا کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاوؤں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔

یہودی شرپسندوں کے قبلہ اوّل پر دھاوے ایک ایسے وقت میں جاری ہیں جب دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینیوں کو قبلہ اوّل میں‌ نماز کی ادائیگی اور مسجد کے مرمتی کام سے بھی طاقت کے ذریعے روکا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button