اہم ترین خبریںپاکستان

عزاداری امام حسینؑ پر مقدمات درج کرنے والی متعصب سندھ پولیس کالعدم سپاہ صحابہ کی علمبرداربن گئی

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے نقاب پوش تکفیری دہشت گرد نہ فقط اس پولیس افسر کی ویڈیو اور تصاویر بنارہے ہیں بلکہ فخریہ انداز میں اسے گھلے لگا لگا کر مبارک باد بھی پیش کررہے ہیں۔

شیعیت نیوز: عزاداری امام حسینؑ اور عزاداروں پربلاجواز مقدمات درج کرنے والی متعصب سندھ پولیس کالعدم سپاہ صحابہ کی علمبرداربن گئی۔ ریاستی سرپرستی میں ملک دشمن سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کی ریلی کراچی پولیس کے اعلیٰ افسر کالعدم سپاہ صحابہ کا پرچم برداربن کر سڑکوں پر گشت کرتا رہا ۔ ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل، محب وطن عوام کی جانب سے شدید مذمت کا اظہار۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی پولیس سندھ سے کالعدم جماعت کے علمبردار پولیس انسپیکٹرایاز بروہی کو فوری برطرف کرکے قانونی کاروائی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق ریاستی پاکستان کی جانب سےکالعدم قراردی جانے والی سعودی فنڈڈ جماعت سپاہ صحابہ کی جانب سے تیسر ٹاؤن سے لسبیلہ چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں خطرناک دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ سندھ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر ایاز بروہی نے بھی اپنے ہاتھوں میں کالعدم سپاہ صحابہ کا پرچم اٹھا کر نعرے بازی کی اور خود اپنی گاڑی میں پرچم کے ہمراہ ریلی میں شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی ولیعہد بن سلمان کے سیاسی مستقبل سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے نقاب پوش تکفیری دہشت گرد نہ فقط اس پولیس افسر کی ویڈیو اور تصاویر بنارہے ہیں بلکہ فخریہ انداز میں اسے گھلے لگا لگا کر مبارک باد بھی پیش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایاز بروہی ایس ایچ او پیر آباد ایس ا یچ او سرجانی ٹاؤن اور دیگر تھانوں میں بھی ایس ایچ او رہ چکا ہے ۔حالیہ دنوں خدا کی بستی میں چوکی انچارج کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہاہے۔ ایس ایچ او لیول کے پولیس افسر اگر اس طرح کالعدم جماعت کا علمبردار بن کر سامنے آئے گا تو ریاستی رٹ کا کیا حال ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button