اہم ترین خبریںپاکستان

لاپتہ کوہ پیمامحمد علی سدپارہ کے فرزند ساجد سدپارہ نے اپنے والد سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

انہوں نے حکومت پاکستان ، حکومت گلگت بلتستان، افواج پاکستان اور دونوں لاپتہ غیر ملکی کوہ پیماؤں کے اہل خانہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔

شیعیت نیوز : پرچم حسینی ؑ اور سبز ہلالی پرچم دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کےٹو پر لہرانے کی خواہشمند دنیا کے نامور کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے فرزند اور اس مہم میں اس کے ساتھی ساجد سدپارہ نے اپنےگمشدہ والد اور ان کے دو غیر ملکی ساتھی کوہ پیماؤں سے متعلق انتہائی اہم انکشاف کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے ۔

محمد علی سدپارہ جوکہ گذشتہ تین دن سے کے ٹو کی سرمائی مہم کے دوران لاپتہ ہیں ان کے فرزند ساجد سدپارہ مہم چھوڑ کر واپس اسکردو پہنچ چکے ہیں ، جہاں ضلعی انتظامیہ اور حکام نے ان کا استقبال کیا، سکردو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد سدپارہ نے کہا کہ اب میرے والد اور ان کے دو غیر ملکی ساتھیوں کی زندہ تلاش کیلئے نہیں بلکہ ان کی لاشوں کی تلاش کیلئے آپریشن کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی ولیعہد بن سلمان کے سیاسی مستقبل سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

انہوں نے کہا کہ 8ہزار میٹر کی بلندی پر اتنے سرد اور سخت خراب موسم سے تین روز بعد کسی کے زندہ بچنے کی کوئی امید باقی نہیں رہتی ، انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھا ، انہوں نے حکومت پاکستان ، حکومت گلگت بلتستان، افواج پاکستان اور دونوں لاپتہ غیر ملکی کوہ پیماؤں کے اہل خانہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے ایران اور عراق زمینی سفر کرنے والےزائرین کیلئے بڑی خوشخبری

واضح رہے کہ سکردو سے تعلق رکھنے والے دنیا کے نامور کوہ پیمامحمد علی سدپارہ کےٹو کی سرمائی مہم کیلئے نکلے تھے جہاں راستے میں ان کے فرزند ساجد سدپارہ کا آکسیجن سلینڈر خراب ہوجانے کے سبب انہیں واپس بیس کیمپ جانے کا کہہ کر وہ اپنے دو غیر ملکی ساتھی کوہ پیماؤں کے ہمراہ کے ٹو سر کرنے کی مہم پر روانہ ہوگئے تھے۔ ساجد سدپارہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے والد کے ٹو سر کے واپسی کے سفر کے دوران لاپتہ ہوئے ہیں جن کا اب زندہ بچ جانا معجزہ سے کم نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button