اہم ترین خبریںیمن

یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ کے حوالے سے نئی امریکی حکومت کا بڑا اہم فیصلہ سامنے آگیا

ٹرمپ حکومت نے یمن کے عوام کی نمائندہ جماعت حرکت انصاراللہ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی امریکی فہرست میں شامل کردیا تھا۔

شیعیت نیوز: یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ کے حوالے سے نئی امریکی حکومت کا بڑا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔ صدر جوزف بائیڈن کی حکومت نے امریکی مقننہ کو رسمی طور پر نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نئی حکومت نے امریکی کانگریس سے کہا ہے کہ بائیڈن حکومت حرکت انصار اللہ یمن کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے خارج کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مشہد مقدس، یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد،حریت رہنما مسرورانصاری کا ٹیلفونک خطاب

پچھلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے چار سالہ مدت کے آخری چند ہفتوں میں اسرائیل اور سعودی عرب کی خوشنودی کے لیے بہت سے ایسے فیصلے کیے جس پر دنیا بھر سے امریکا کی مذمت کی گئی۔

ٹرمپ حکومت نے یمن کے عوام کی نمائندہ جماعت حرکت انصاراللہ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی امریکی فہرست میں شامل کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button