اہم ترین خبریںپاکستان

سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر بھارت نواز دہشت گردوں کا دستی بم حملہ، 16 افراد زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے

شیعیت نیوز: سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر بھارت نوازقوم پرست دہشت گردوں کا دستی بم حملہ، 16 افراد زخمی۔ذرائع کے مطابق سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کشمیریوں کو ان کی حقیقی جدوجہد پر سلام

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں انسانی حقوق کی اس تذلیل پر اقوام عالم کی خاموشی بدترین بے حسی پر دلالت کرتی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

پولیس حکام کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے، اور زخمیوں کو سول اسپتال میں منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے، ایک شدید زخمی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button