دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا آئندہ ہفتے عرب امارات اور بحرین کا مجوزہ دورہ

شیعیت نیوز: خود ساختہ و غاصب صیہونی حکومت کے سرغنہ بنیامن نیتن یاہو، حال ہی میں قبلۂ اول بیت المقدس سے غداری کا ارتکاب کر چکے عرب امارات اور بحرین کا دورہ کرنے والے ہیں۔

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے اور وہاں سے ممکنہ طور پر بحرین بھی جائیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر جائیں گے، جس کے بعد وہ دوسرے عرب ملک بحرین کا رخ کریں گے۔ دورے کے دوران سفارتی، تجارتی اور سفری تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نے عرب ممالک کے باضابطہ سرکاری دوروں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے یہ دورہ صرف 3 گھنٹے کا ہوگا، جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر بحرین بھی جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جوہری معاہدہ بدلے گا نہ ارکان بدلیں گے، صدر ایران حسن روحانی

صیہونی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ صرف 3 گھنٹے پر مشتمل مختصر دورہ کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم اس دورے کو پہلے بھی 2 مرتبہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی کر چکے ہیں۔ نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ ان کا یہ دورہ قومی و بین الاقوامی سطح پر بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوگا۔

ملک میں کورونا وبا کی پیچیدہ صورت حال کے باوجود سرکاری دورے کو اہمیت دینے سے متعلق سوال پر وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے دورے کو اس سے قبل دو بار ملتوی کیا جا چکا ہے، اس لیے اب مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو نے اس دورے سے متعلق خود کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹوں میں بتایا تھا کہ وہ 9 فروری کو امارات کا دورہ کریں گے۔

عرب امارات اور بحرین خلیج فارس کے پہلے دو عرب ممالک ہیں کہ جنہوں نے فلسطینیوں اور قدس شریف سے غداری کا ارتکاب کرتے ہوئے خود ساختہ صیہونی حکومت کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button