اہم ترین خبریںپاکستان

مشترکہ جدوجہد سےکشمیری مسلمانوں کو ظلم سے نجات دلانا ہوگی، علامہ رمضان توقیر

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ کشمیر مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی ادارے کیوں خاموش ہیں، مسلمان ممالک مسئلہ کشمیر اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ موقف اختیار کریں اور ظالموں کے تسلط سے آزاد کرائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں ہمارے خلاف جاری ڈرٹی گیم کا خاتمہ ناہوا تو جلدہمیں اسلام آباد میں ایوانوں کے باہرپاؤ گے،علامہ راجہ ناصرعباس

جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ رمضان توقیر کا کہنا تھا کہ پانچ فروری کشمیری مسلمانوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرنے کا دن ہے، کشمیر کے مسلمانوں پر ایک طویل عرصے سے ڈھائے جانے والے مظالم نے ظلم کی تاریخ لکھی ہے لیکن عالمی ادارے آج تک اس مسئلے پر اپنا منصفانہ کردار ادا نہ کر سکے۔

انھوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کو کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے لئے میدان میں آنا ہو گا اور مشترکہ جدوجہد سے مسلمان بھائیوں کو ظلم سے نجات دلانی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button