اہم ترین خبریںپاکستان

معروف شیعہ رہنما اور سابق وزیر خیبرپختونخوا سید مرید کاظم شاہ خالق حقیقی سے جا ملے

ان کو علاج کی غرض سے اسلام آباد منتقل کیا گیا تاہم وہ مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے

شیعیت نیوز: معروف شیعہ سیاسی شخصیت ،خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر مال اور معروف سیاست دان مخدوم مرید عباس کاظم شاہ مختصر علالت کے بعدخالق حقیقی سے جا ملے ۔ وہ گزشتہ چند روز سے کورونا کے باعث شدید علیل تھے اور ملٹری ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر مال اور معروف سیاستدان مخدوم مرید عباس کاظم انتقال کر گئے ہیں۔گزشتہ چند روز سے وہ کورونا کے باعث شدید علیل تھے اور ملٹری ہسپتال میں وینٹی لیٹر پہ زیر علاج تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ایک امن پسند ملک ہے،امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، جنرل باجوہ

حلقہ پی کے 95 پہاڑ پور ان کا آبائی سیاسی حلقہ تھا اور مخدوم گروپ طویل عرصہ سے یہ نشست بھاری مارجن سے اپنے نام کرتا رہا۔ ان کی عمر 71 برس تھی۔

سانحہ مچھ کے خلاف جب ملک بھر میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنے دیئے گئے تو انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دیئے گئے بڑے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کیا تھا، عوامی جلسہ سے یہ ان کی آخری تقریر تھی۔

یہ بھی پڑھیں:وہابی آل سعود حکومت کے حکام اور بریدہ شہر کے وہابیوں کے مابین کشیدگی عروج پر پہنچ گئی

اس کے چند روز بعد ان کی طبعیت ناساز ہوئی اور بعد ازاں ان کا کورونا ٹسٹ پازیٹو آ گیا۔ ان کو علاج کی غرض سے اسلام آباد منتقل کیا گیا تاہم وہ مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کے جنازہ و تدفین کا باقاعدہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button