لبنان

اسرائیلی فوج کی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیاں جاری

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لبنان نے اسرائیلی فوج کی فضائی حدود میں مداخلت اور ملک کی خود مختاری کی پامالی پر احتجاج کیا ہے۔

لبنانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیاں نوٹ کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے دو جنگی طیاروں نے یکم اور دو جنوری کو لبنان کی فضائی حدود میں گھس کر چکر لگائے۔ اسرائیلی طیاروں کو لبنان کے شمالی علاقے حاصبیا کی فضا میں دیکھے گئے۔ اسرائیلی طیارے دن کو 11 بج کر 35 منٹ پر داخل ہوئے اور مسلسل پانچ منٹ تک 11 بج کر 40 منٹ تک اڑتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی جمہوریہ کے خلاف دشمن کسی غلطی اور حماقت کا ارتکاب نہیں کرسکتا، رہبر معظم

بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا ایک اور طیارہ ایک بج کر پانچ منٹ پر داخل ہوا جب کہ رات کے وقت بھی اسرائیلی فوجی طیاروں اور  ڈرون طیاروں کی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔

یاد رہے کہ 2006 میں سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 پاس ہونے کے بعد لبنان کی 33 روزہ جنگ ختم ہوئی تھی اور اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ صیہونی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ لبنان پر ہر طرح کی جارحیت سے باز رہے لیکن صیہونی حکومت ، سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی پروا کئے بغیر لبنان کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے۔

لبنان نے ہمیشہ عالمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو اس طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرنے سے باز رکھیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے بھی غزہ کی پٹی میں جاسوسی میں مصروف ایک اسرائیلی ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button