اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی میں تکفیری دہشتگردوں کے بڑے حملے کا خطرہ، نیکٹا نے الرٹ جاری کردیا

نیکٹا کے مطابق دہشتگرد آئندہ دنوں میں اہم سرکاری عمارت پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

شیعیت نیوز : کراچی میں دہشتگردی کے بڑے حملے کے خطرے کے پیش نظر حساس اداروں کی رپورٹ پر نیکٹا نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

نیکٹا کے مطابق دہشتگرد آئندہ دنوں میں اہم سرکاری عمارت پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کراچی کے قریبی علاقے میں بارود سے بھری گاڑی تیار کی گئی ہے، گاڑی سے کسی اہم سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

دہشتگرد خودکش حملے سمیت گاڑی یا رکشے کی مدد سے حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، سیکیورٹی ذرائع

تھریٹ الرٹ کے بعد کراچی مین سیکیورٹی ہائی الرت کردی گئی ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل 8 جنوری کو بھی نیکٹا نے دہشتگردی سے متعلق الرٹ جاری کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button