اہم ترین خبریںعراق

عراق کے مقدس مقامات پر داعش کے حملے کا منصوبہ، تحریک النجباء کا سخت انتباہ

شیعیت نیوز: دہشت گرد گروہ داعش کی جانب سے مقدس مقامات پر حملے کے منصوبے پر رضاکار فورس النجباء نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

عراقی رضاکار فورس تحریک النجباء کے ترجمان نے تکفیری دہشت گردوں کی حامی صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کو ہم تمہاری سرزمین تک پہنچا دیں گے جسے تم بھڑکا رہے ہو۔

تحریک النجباء کے ترجمان نے بتایا کہ اس تحریک کے پاس پختہ ثبوت ہیں کہ داعش، عراق میں خود کو منظم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کو باخبر ذرائع کے حوالے سے پتہ چلا ہے کہ داعش، مقدس مقامات کربلائے معلی، نجف اشرف اور دار الحکومت بغداد کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: صوبہ دیالہ میں حشد الشعبی کے 5 جوانوں کی شہادت کے بعد ہائی الرٹ جاری

تحریک النجباء کے ترجمان نے بتایا کہ اس بار داعش نے عراق میں زیادہ سے زیادہ خودکش حملے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشت گرد، الانبار کے صحرا سے کربلائے معلی تک پہنچ کر خودکش حملے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نجف اور کربلا میں بھی ایسا ہونے نہیں دیں گے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی و سلامتی کمیشن کے ایک رکن نے کہا ہے کہ ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے مسئلے کا جائزہ لینے کے لئے عراقی وزیراعظم کے ساتھ پارلیمانی کمیشن کی ایک نشست ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی علاقوں کے محاصرے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

المعلومہ ویب سائٹ کے مطابق کریم علیوی نے منگل کے روز کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے کی میٹنگ کے پیش نظر اس کمیشن کی آئندہ نشست میں عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں حکومت کے وعدے پر گفتگو ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے فیصلے کی بنیاد پر عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مسئلہ، وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ اس اجلاس میں عراق کی سیکورٹی کی صورت حال، ملک کے مختلف، اور خاص طور سے مغربی علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافے اور عراق کی اقتصادی و سیکورٹی کی صورت حال پر ان حملوں کے مرتب ہونے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے بیشتر عوام اور گروہ اپنے ملک سے امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ نے بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button