اہم ترین خبریںپاکستان

سی ٹی ڈی کی شیعہ دشمنی جاری،ایک اور شیعہ عزادارذاکر رضا گرفتار، جھوٹے الزامات عائد

سی ٹی ڈی کی جانب سے بےگناہ شیعہ جوانوں کی بلاجواز گرفتاریاں اور ان کا تعلق زینبیون بریگیڈ سے جوڑ کر پڑوسی ملک ایران کو بدنام کرنے کی کوششیں ثابت کرتی ہیں کہ ہمارے اداروں میں بعض امریکی اوراس کے حواری ممالک کے ایجنٹ موجود ہیں جو منظم سازش کے تحت اس کام پر معمور ہیں ۔

شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی کی شیعہ دشمنی جاری،ایک اور شیعہ عزادارذاکر رضا عرف ندیم کی گرفتاری ظاہر کردی گئی۔سی ٹی ڈی کی جانب سے ذاکر رضا پر جھوٹے اور بےبنیاد الزامات عائد کرکے سنگین جرائم میں ملوث قرا ردے دیا گیا ، ذاکر رضا کو چند روز قبل گرفتار کیئے گئےمحمد عباس جعفری کا ساتھی بتا کر تعلق زینبیون بریگیڈ سے جوڑا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے شیعہ دشمن اقدامات میں روزانہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ذاکر رضا خدا کی بستی سرجانی ٹاؤن سے چند روز قبل گرفتار ہونے والے محمد عباس جعفری کا قریبی ساتھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، کورونا کے سبب بند تمام مزارات اولیاء زائرین کیلئے کھولنے کا اعلان

سی ٹی ڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ عباس رضا عرف طاہر عباس جو کہ ریڈ بک میں شامل ہے کی مدد سے پڑوسی سے ملک سے ٹریننگ حاصل کی ہے اور اس کا تعلق بھی زینبیون بریگیڈ سے ہے ۔ سی ٹی ڈی نے مزید جھوٹے الزامات عائد کرتے ہوئےکہا ہے کہ ذاکر رضا پاکستان میں اپنی تنظیم کے پلیٹ فارم سے متعدد لوگوں کو کاروائیوں کیلئے سہولیات فراہم کرتا رہاہے ۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی مسلسل بےگناہ شیعہ نوجوانوں کو بلاجواز گرفتار کرکے ان کا تعلق زینبیون بریگیڈ سے جوڑ رہی ہے ۔ زینبیون بریگیڈ کا پاکستان میں کوئی وجود موجود نہیں ہے ۔ زینبیون بریگیڈ نے آج تک پاکستان میں کسی شخص کو نقصان پہنچایا ناہی کسی مزار، بازار، اسکول یا فوجی جوان پر حملہ کیا۔ زینبیون بریگیڈ چند برس قبل شام اور عراق سے داعش کے ناپاک وجود کے خاتمے کیلئے تشکیل دی گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی،بیلنس پالیسی کے تحت ایک اور بےگناہ شیعہ عزادار عباس جعفری گرفتار

زینبیون بریگیڈ کی قربانیوں کے سبب آج الحمد اللہ نا فقط پاکستان بلکہ دنیا بھرکے نہتے عوام داعش کے نجس وجود سے محفوظ ہیں، زینیون بریگیڈ کے مجاہدین ِ اسلام نے اہل بیت رسول اکرم ؐ کے مقدس مزارات کا دفاع کیا انہیں داعش کے ہاتھوں تباہ ہونے سے بچایا وہی داعش جس نے زنیبیون بریگیڈ کے قیام سے پہلے شام وعراق میں اصحاب وانصار پیغمبر ؐ کے مزارات کی توہین کی اور ان کے جسد ہائے مبارک کو قبروں سے نکال کر توہین کی ۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے بےگناہ شیعہ جوانوں کی بلاجواز گرفتاریاں اور ان کا تعلق زینبیون بریگیڈ سے جوڑ کر پڑوسی ملک ایران کو بدنام کرنے کی کوششیں ثابت کرتی ہیں کہ ہمارے اداروں میں بعض امریکی اوراس کے حواری ممالک کے ایجنٹ موجود ہیں جو منظم سازش کے تحت اس کام پر معمور ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button