اہم ترین خبریںپاکستان

سکھر تا وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی تاریخی لانگ مارچ 14 فروری کو شروع ہوگا، علامہ ناظرتقوی

انہوں نے مزید کہاکہ لانگ مارچ کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، سندھ کے تمام اضلاع میں عوامی رابطہ مہم تیزی سے جاری ہے

شیعیت نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے سکھر تا وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی لانگ مارچ کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس عزاخانہ زہراؑ سولجر بازار کراچی کے سامنے منعقد کی گئی۔

پریس کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی،صوبائی صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی مولانا جعفر سبحانی،مولانا عابد عرفانی ،مولانا منظور حسین،مولانا محمد حسین الحسینی ،مولانا علی محمد کراروی،مولانا سرور علی شریعتی،علامہ نثار احمد قلندری سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: یکم فروری امام خمینی ؒ کی جلاوطنی کے خاتمے کا تاریخی دن ، دنیا بھرمیں عشرہ فجر انقلاب کا آغاز

علامہ ناظرعباس تقوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ اربعین امام حسین ؑ کے موقع پر سندھ بھرمیں عزاداران امام حسینؑ پر پیدل جلوس ہائے عزا میں شرکت کرنے پر بلاجواز مقدمات درج کیئے گئے ، سندھ حکومت نےبارہا یقین دہانیوں کے باوجود ان بےبنیاد مقدمات کو ختم نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے اس متعصبانہ رویے کی بدولت ملت جعفریہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے ، انشاء اللہ 14 فروری 2021 کو سکھر سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی تک تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کی بڑی کارروائی، داعش کے 3 ٹھکانے اور ایک ٹنل تباہ

انہوں نے مزید کہاکہ لانگ مارچ کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، سندھ کے تمام اضلاع میں عوامی رابطہ مہم تیزی سے جاری ہے ، ساتھ ساتھ تشہیری مہم بھی ۔ سندھ بھرسے ہزاروں افراد اس تاریخی لانگ مارچ میں شریک ہوں گے، یہ لانگ مارچ حکومتی ظالمانہ اقدامات کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button