اہم ترین خبریںپاکستان

یکم فروری امام خمینی ؒ کی جلاوطنی کے خاتمے کا تاریخی دن ، دنیا بھرمیں عشرہ فجر انقلاب کا آغاز

واضح رہے کہ کل ایران کے اسلامی انقلاب کی قابل فخر کامیابی کی بیالیسویں سالگرہ کی دس روزہ تقریبات ’’عشرہ فجر‘‘ کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی

شیعیت نیوز: یکم فروری بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ خمینی ؒ کی 14 سالہ جلاوطنی کے خاتمے اور عشرہ فجر انقلاب اسلامی کے آغاز کا تاریخی دن ہے ۔ بیالیس سال قبل 12 بھمن یعنی 11 فروری 1979 کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رح) پندرہ سال کی جلاوطنی کے بعد فرانس سے ایران واپس تشریف لائے تھے اور قوم نے آپ کا فقید المثال استقبال کیا تھا۔

امام خمینی(رح) کی وطن واپسی کے محض دس روز بعد ایران کا عظیم اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنارہوا تھا اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران سمیت دنیا بھر میں ہرسال ان ایام میں ’’عشرہ فجر‘‘ کے نام سے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی دس روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کی بڑی کارروائی، داعش کے 3 ٹھکانے اور ایک ٹنل تباہ

واضح رہے کہ کل ایران کے اسلامی انقلاب کی قابل فخر کامیابی کی بیالیسویں سالگرہ کی دس روزہ تقریبات ’’عشرہ فجر‘‘ کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں آپ آیت اللہ بہشتی، شہید صدر محمد علی رجائی اور شہید وزیراعظم جواد باہنر اور دیگر شہدائے انقلاب کی قبور پر تشریف لے گئے اور شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر مملکت حسن روحانی اورکابینہ کے اراکین کا حضرت امام خمینی (رح) سے تجدید عہد

ایران سمیت پاکستان، لبنان،بھارت، افغانستان، شام، یمن ، فلسطین ، عراق اور دیگر مغربی ممالک میں عشرہ فجر انقلاب کے دوران تقاریب ، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ اور شہدائے انقلاب اسلامی کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button