دنیا

اٹلی نے بھی سعودی عرب اور امارات کو اسلحے کی فروخت پر پابندی لگا دی

شیعیت نیوز: اٹلی نے یمن تنازع کی وجہ سے سعودی عرب اور امارات کو ہزاروں میزائل کی فروخت روک دی۔ اٹلی نے دونوں ممالک پر پہلے 18 ماہ کے لیے پابندی لگائی تھی تاہم اب اسے مستقل کر دیا ہے۔

اطالوی وزیر خارجہ نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ان دونوں ممالک کو میزائلز اور لڑاکا طیاروں کے بموں کی فراہمی منسوخ کر دی ہے تاکہ ہمارے ملک کی جانب سے دنیا کو امن کا واضح پیغام دیا جا سکے، ہمارے نزدیک انسانی حقوق کا احترام زیادہ ضروری ہے۔ اٹلی میں امن اور اسلحے پر پابندی کی علمبردار تنظیموں نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے تاریخی قرار دیا۔

اس فیصلے سے 12 ہزار 700 بموں کی خریداری کے آرڈر منسوخ کر دیے گئے جو دونوں ممالک نے اٹلی کو دیے تھے۔ سعودی عرب اور امارات نے 2016ء میں اٹلی سے 20 ہزار میزائلز کی خریداری کے لیے 40 کروڑ یورو کا معاہدہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور امارات کا شمار اطالوی اسلحے کے خریدار 10 بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایٹمی سمجھوتے میں واپس آئے اور اپنے وعدوں پر عمل کرے، جواد ظریف

دوسری جانب فرانس میں کورونا کی وجہ سے عائد پابندیوں نے عوام کی زندگی دشوار کر دی ہے۔

فرانس کے عوام کو ضروریات کی چیزوں کی شدید قلت کا سامنا ہے اور زیادہ تر عوام کے پاس دو وقت کی روٹی نہیں ہے۔

فرانس میں بھی مہلک وائرس کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت نے متعدد پابندیاں عائد کی تاہم حکومت کو اس بارے میں زیادہ کامیابی نہیں مل سکی۔

کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لئے فرانس کے صدر نے عوامی اجتماعات تک پر پابندی عائد کر دی اور دفاعی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی کیا لیکن کورونا کو اس طرح سے کنٹرول نہیں کر سکے جس طرح کی امیدیں تھیں۔ اس کے ساتھ ہی عوام کو بہت زیادہ مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مال اسٹور اور بڑی بڑی دوکانوں میں سامان ختم ہوگئے ہیں اور لوگوں کو غذائی اشیاء کی کمی کا سامنا ہے۔

لوگ اپنا پیٹ بھرنے کے لئے حکومت کی جانب سے تقسیم کئے جانے والے فوڈ پیکٹ کو حاصل کرنے کے لئے طولانی قطاروں میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ سردی کے موسم میں فرانس کے عوام کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button