اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان سے جہاد النکاح کے لئے شام جانیوالی 4خواتین کو بِٹ کوائن سے فنڈنگ

شیعیت نیوز: کراچی: سی ٹی ڈی نے داعش کے لئے فنڈنگ کیے جانے کے بارے میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے شام میں دولت اسلامیہ کیلئے بِٹ کوائن سے فنڈنگ کا سراغ لگا لیا ہے، کراچی سے گرفتار داعش دہشت گرد محمد عمربن خالد ملک نے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشاف کردئیے ہیں

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار دہشت گرد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ پاکستان سے جہاد النکاح کے لئے شام جانیوالی 4خواتین کو بِٹ کوائن فنڈنگ کی جاتی تھی، یہ چارو دولت اسلامیہ کی سرگرم کارکن ہیں، پاکستان سے شام جاکر داعش میں شامل ہونیوالی چاروں خواتین کا تعلق لاہور سے ہے

دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ برطانیہ میں مقیم ایک نوجوان بھی نیٹ ورک کاحصہ ہے، جو بٹ کوائن کے
زریعے داعش کو فنڈنگ کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button