اہم ترین خبریںپاکستان

شہدائے سانحہ شکارپور کی چھٹی برسی کل منائی جائے گی، 3پیدل ریلیوں کی شرکت کا 5واں سال

اس کے علاوہ انہی ایام میں 65 شہداء کے گھروں میں مجالسِ عزاء کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ شکارپور کے مؤمنین نے نہ صرف یہ کہ اپنے شہداء سے عہدِ وفا نبھایا ہے بلکہ جا بجا ذکرِ حسینؑ کی روشنیاں پھیلا کر دشمنِ عزاء کو ایسی شکستِ فاش دی ہے

شیعیت نیوز: شہدائے سانحہ مسجد کربلا معلیٰ شکارپور کی 6ویں برسی کل منائی جائے گی، گزشتہ پانچ سال سے ہر تیس جنوری کے دن شکارپور شہر کے مرکزی چوک پر اپنی نوعیت کا ایک بہت بڑا عوامی اجتماع منعقد ہوتا ہے جس میں صبح تا شام ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے نامور علماء کرام، ذاکرینِ عظام، نوحہ خواں حضرات اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کرتی ہیں اور سارا دن گھرانہء سیدہؑ کے فضائل و مصائب بیان کیئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیعیان حیدرکرارؑ کی مقتل گاہ بلوچستان میں تلور کے شکار کیلئے یمنی مسلمانوں کے قاتل سعودی گورنر کی آمد

جبکہ اس سے ایک دن قبل یعنی انتیس جنوری کو ضلع شکارپور کے گرد و نواح سے کم از 3 پیدل ریلیاں برآمد ہوتی ہیں جو مختلف گزر گاہوں سے ہوتی ہوئی 30 تاریخ کے مرکزی پروگرام میں شامل ہوتی ہیں۔ 29 جنوری ہی کو شہر میں ایک مشعل بردار ریلی کا انعقاد کیا جاتا ہے جو آدھے شہر سے گزرتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ یعنی جائے واقعہ پر آکر اختتام پذیر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حشد شعبی نے جو عراق کے دفاع کا پرچم اٹھا رکھا ہے، اس نےمقامات مقدسہ، وطن اور لوگوں کی حفاظت کی ہے،آیت اللہ بشیر نجفی

اس کے علاوہ انہی ایام میں 65 شہداء کے گھروں میں مجالسِ عزاء کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ شکارپور کے مؤمنین نے نہ صرف یہ کہ اپنے شہداء سے عہدِ وفا نبھایا ہے بلکہ جا بجا ذکرِ حسینؑ کی روشنیاں پھیلا کر دشمنِ عزاء کو ایسی شکستِ فاش دی ہے کہ وہ آج تک انگشت بادندان ہے کہ جس ذکر سے روکنے کیلئے ان کے پینسٹھ مار دیئے انہوں نے تو اس ذکر کو دسیوں گنا بڑھا کر ہمارے سارے ارادے خاک میں ملا دیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button