مشرق وسطی

خلیجی ریاست بحرین اور اسرائیل کا ایک دوسرے کو ویزہ فری سروس دینے پر اتفاق

شیعیت نیوز: نام نہاد امن معاہدے کو آگے بڑھاتے ہوئے خلیجی ریاست بحرین نے قابض اسرائیل کو ایک نئی سہولت دیتے ہوئے صیہونیوں کو بغیر ویزہ کے بحرین کے سفر کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری طرف صیہونی ریاست نے بھی بحرینیوں کو ویزہ فری سفری سہولت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

بحرینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں ‌کہا گیا ہے کہ اسرائیل، جمہوریہ اٹلی اور ہنگری کے  ایسے شہری جن کے پاس خصوصی پاسپورٹ یا سفارتی پاسپورٹ ہوں گے انہیں الگ سے بحرین کا ویزہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ وہ بحرین کے ویزے کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت خلیجی ریاست بحرین اور دوست ممالک کے درمیان ہونے والے دو طرفہ معاہدوں اور ایک دوسرے کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ بہتر سفری سہولیات دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ خلیجی ریاست بحرین نے 15 ستمبر 2020ء کو اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی ریاست کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں تین ارب ڈالر رشوت و بدعنوانی کا معاملہ، کئی گرفتار

دوسری جانب برطانیہ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے آج سے متحدہ عرب امارات سے آنے والے غیر ملکی مسافروں پر پابندی لگا دی۔

برطانیہ آنے والے برٹش اور آئرش شہریوں کو گھر یا ہوٹل میں 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ آئرلینڈ نے بھی 12 ممالک پر ویزا فری انٹری پر پابندی لگا دی ہے۔

اس پابندی سے جنوبی افریقہ، برازیل، ارجنٹائن، بولیویا، چلی، کولمبیا، گیانا اور دیگر ممالک کے مسافر متاثر ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین بھی وبا پر قابو پانے کے لیے یورپ میں سفر پر پابندی لگا سکتی ہے۔

دبئی میں ماسک نہ پہننے پر جنوری کو 443 افراد پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ انگلینڈ اور ویلز میں کورونا قواعد کی خلاف ورزیوں پر 42 ہزار سے زائد افراد پر جرمانے عائد کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button