مشرق وسطی

ایران کے خلاف کارروائی کیلئے اسرائیل کے ساتھ ملکر امریکہ پر دباؤ ڈالا جائے، بحرین

شیعیت نیوز: امریکہ و سعودی عرب کی شہ پر غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی حکومت اسرائیل کے ساتھ حال ہی میں معمول کے تعلقات استوار کرنے والے مسلم عرب ممالک بحرین و متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیلی مرکز برائے قومی سلامتی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی گئی۔

اس موقع پر بحرینی وزیر خارجہ نے اسرائیلی و اماراتی وزرائے خارجہ کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی کے لئے بحرین و اسرائیل کی طرف سے مل کر امریکہ پر دباؤ ڈالا جانا چاہیئے۔

عبداللطیف بن راشد الزانی نے گابی اشکنازی اور عبداللہ بن زائد النہیان کے ساتھ ویڈیو لنک پر گفتگو میں ایرانی جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل اور مشرق وسطیٰ میں ایرانی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان مسائل کے بارے میں خطے کا متفقہ موقف امریکہ پر خاطر خواہ اثر ڈالے گا۔

واضح رہے کہ امسال اسرائیلی ادارے ’’مرکز برائے مطالعات قومی سلامتی‘‘ (INSS) کا سالانہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کی صورت میں منعقد ہوا، جس سے اسرائیلی وزیر خارجہ کے ساتھ ساتھ بحرینی و اماراتی وزرائے خارجہ نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر ابراہم برگ نے یہودیت سے ناطہ توڑ لیا

دوسری جانب اسرائیل نے افریقی عرب ملک مراکش میں اپنے نمائندہ دفتر اور سفارت خانے کے قیام کے لیے دارالحکومت الرباط میں عمارت کا افتتاح کر دیا ہے۔

اسرائیل کے عوامی نشریاتی ادارے نےمنگل کے روز نشر کردہ ایک رپورٹ میں‌ کہا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے مراکش کے دارالحکومت رباط میں سفارت خانے کی عمارت کا افتتاح کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مراکش میں اسرائیل کے سفیر ڈیوڈ گوفرین رابط پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ جلد ہی مراکش میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا۔

اسی سیاق میں اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی سفارت کار ایلان شٹمول مین کو متحدہ عرب امارات میں قونصل جنرل تعینات کیا گیا ہے جو اپنی ذمہ داریاں سنھبالنے کے لیے دبئی پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button