اہم ترین خبریںدنیا

بائیڈن دور صدارت میں پہلا امریکی بی 52 بمبار فوجی طیارہ خلیج فارس بھیج دیا گیا

امریکی اسرائیلی بلاک اور چند عرب حکومتیں ایران کے خلاف کشیدگی میں اضافہ کے لیے امریکی فوجی موجودگی میں اضافہ اور دوام کے حامی ہیں۔

شیعیت نیوز: بائیڈن دور صدارت میں پہلا امریکی بی 52 بمبار فوجی طیارہ خلیج فارس بھیج دیا گیا۔جوزف بائیڈن کی حکومت بھی اپنی پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کی طرح اسرائیلی ڈکٹیشن پر ایران کے خلاف فوجی کشیدگی کی راہ پر چل رہی ہے۔

قبل ازیں سابقہ ٹرمپ حکومت کے دور میں خلیج فارس اور قرب و جوار کی حدود میں امریکا نے سمندری و بری و فضائی فوجی موجودگی میں اعلانیہ اضافہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی اسلامی کاؤنسل نے اسرائیلی ابراہام اکارڈ کے خلاف فتوی جاری کردیا

منگل کے روز اسرائیلی جنرل ایویو کوچوی نے اسرائیلی افواج کو ایران پر حملے کے لیے نئی عملی تیاریوں کا حکم دیا تھا۔بدھ کے روز امریکی حکومت کی جانب سے نیوکلیئر بمبار طیارہ بھیجنے سے ایسالگتا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے جنرل کوچوی کے حکم کی تعمیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس کی بڑی کاروائی ،ملک دشمن دیوبندی دہشت گرد تنظیم کالعدم TTPکے 3 دہشت گرد گرفتار

امریکی اسرائیلی بلاک اور چند عرب حکومتیں ایران کے خلاف کشیدگی میں اضافہ کے لیے امریکی فوجی موجودگی میں اضافہ اور دوام کے حامی ہیں۔

آزاد تجزیہ نگاروں اور مبصرین کا کہناہے کہ اسرائیل و امریکا کے فوجی اعلانات و اقدامات سے ایسا لگتا ہے کہ ان پر ایران کا خوف طاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button