سعودی دارالحکومت ریاض میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی
شیعیت نیوز: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقامی وقت کے مطابق 12:52 پر زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
سوشل میڈیا کے صارفین نے ریاض کی فضاء میں بیلسٹک میزائل کو ناکارہ بنائے جانے کی وڈیو شئیر کی ہے۔ تاہم اس بارے میں کوئی مزید تفصیل نہیں مل سکی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض ، ہفتے کی صبح خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے سعودی عرب کے میزائل سسٹم سے فائر ہونے والے راکٹ اور یمن سے فائر ہونے والے بیلسٹک میزائل کے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سرگرم سعودیوں نے ان دھماکوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
درایں اثنا الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے میزائل دفاعی سسٹم نے ریاض کی فضاؤں میں ایک میزائل کو تباہ کر دیا ہے۔ اس درمیان اطلاعات ہیں کہ ریاض ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں اور ریاض جانے والی سبھی پروازوں کو دمام شہر کے ہوائی اڈے پر اترنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
یمن کی فوج اور رضاکار فورس اکثر و بیشتر سعودی عرب کی حساس تنصیبات کو مختلف میزائلوں سے نشانہ بناتی ہے اور اس کی یہ کارروائیاں گزشتہ چھے برسوں سے اپنے ملک پر سعودی اتحاد کی بہیمانہ جارحیت کے جواب میں انجام پاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف عرب- اسرائیل اتحاد بنانے کی کوشش، نیتن یاہو کا دورہ امارات
دوسری جانب سعودی عرب میں شادیوں کی ناکامی کی شرح میں خوفناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ہر دس میں سے 3 شادیوں کا انجام طلاق کی صورت میں نکل رہا ہے۔
غیر ملکی اردو ویب سایٹ کی رپورٹ کے مطابق خلیجی عرب ممالک خاص طور پر سعودی عرب میں طلاق کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔
سعودی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہر ایک گھنٹے میں طلاق کے 7 واقعات ریکارڈ پر آ رہے ہیں۔ اس طرح ہر روز 168 جوڑے الگ ہوتے ہیں اور اگر اسے سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو یہ 61 ہزار 320 بنتا ہے۔ اس طرح ہر 10 شادیوں میں سے 3 کا نتیجہ طلاق کی صورت میں برآمد ہو رہا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک تہائی شادیاں ناکام ہو رہی ہیں۔
سعودی محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال میں طلاق کے واقعات سے کم و بیش 3.5 ارب ریال سے زیادہ کا مالی نقصان ہوا ہے۔







