دنیا

افغانستان میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں، 50 طالبان ہلاک

شیعیت نیوز: افغانستان میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں تقریبا 40 طالبان ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے فضائیہ کی مدد سے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور تقریبا 40 طالبان کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں طالبان کے 13 مختلف طرح کے اسلحہ اور 7 ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت سے مقابلے میں ایران ہمارا اصلی حامی ہے، خضر عدنان

دوسری جانب افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار اور 10 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئےہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات کی فوجی چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار طالبان دہشت گردوں نے حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہلکار اور 4 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے طالبان حملے کو ناکام بناتے ہوئے طالبان دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔ جوابی کارروائی میں 10 سے زائد ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ڈرون طیاروں کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں ہے، اسرائیل کا اعتراف

دوسری طرف کابل کی پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز کا کہنا ہے کہ کل صبح کابل کے سکیورٹی زون میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ مرکزی بینک کی گاڑی پر کیا گیا۔

امریکہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو افغانستان میں احتیاط برتنے کے اعلان کے ساتھ کابل میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہو چکے ہیں۔ امریکہ نے ایسی حالت میں اپنے شہریوں کو افغانستان میں احتیاط برتنے کا کہا ہے کہ جب خود امریکہ اس ملک میں ناامنی، عدم استحکام، جنگ، دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا سب سے بڑا عامل شمار ہوتا ہے۔

واضح رہے کی قطر کے دارالحکومت میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں جو تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں اور فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کےخلاف پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔

دوحہ میں امن مذاکرات کے باوجود اس ملک میں بم دھماکوں اور جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں آئے دن متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button