ایران

سامراجی طاقتوں پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا، محمد باقر قالیباف

شیعیت نیوز: محمد باقر قالیباف نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق امریکہ ہمارا دشمن ہے اور ہمیں امریکہ کے بارے میں غفلت سے کام نہیں لینا چاہیے اورہمیں اپنی اندرونی طاقت کو مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عالمی سامراجی طاقتوں کے غرور و تکبر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سامراجی طاقتیں قابل اعتماد اور بھروسہ نہیں ہیں ہمیں اپنی اندرونی طاقت کو مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے۔

ایرانی اسپیکر نے چیمبر آف کامرس ، صنعتوں ، کانوں اور زراعت کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے اقتصادی اور معاشی شعبہ میں کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور کورونا وائرس نے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی بے بسی کو نمایاں کردیا ہے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ہمیں ان سامراجی حکومتوں پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے جن کے اندر غرور اور تکبر پایا جاتا ہے ہمیں مختلف شعبوں میں اپنی اندرونی طاقت اور قدرت کو مضبوط بنانے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : انسانی حقوق کے دعویداروں کی پراسرار خاموشی اسرائیل کی شہ کا سبب ہے، شامی وزارت خارجہ

دوسری جانب دشمن ایران کے تیل کی برآمدات کو صفر تک پہونچانے میں ناکام رہے ہیں، یہ بات ایران کے وزیر پیٹرولیئم بیژن نامدار زنگنہ نے کہی۔

اتوار کی شب ایران کے وزیر پیٹرولیئم نے یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درکار پیٹرولیئم کے اسی فیصد وسائل خود اندرون ملک تیار ہوتے ہیں۔

نامدار زنگنہ نے مزید کہا کہ ایران اپنی اندرونی صلاحیتوں اور توانائیوں پر بھروسہ کرتے ہوئے امریکہ کی مسلط کردہ پابندیوں کو مکمل طور سے شکست دینے کے لئے کوشاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو امید ہے کہ وہ اپنی نالج بیس کمپنیوں کے سہارے آئندہ دو برسوں میں گیس ٹربائن انجن اور تیل پمپنگ کی صنعت میں خود کفیل ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکہ نے دوہزار اٹھارہ میں غیر قانونی اور یکطرفہ طور پر بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ ایران کی تیل برآمدات کو صفر تک پہونچانے کے لئے اُس پر شدید ترین پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button