اہم ترین خبریںپاکستان

سندھ پولیس اور کالعدم جماعتوں کاگٹھ جوڑ، بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین علامہ علی رضا رضوی (لندن)کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج

علامہ سید علی رضا رضوی کےخلاف توہین صحابہ کا جھوٹا الزام کرتے ہوئے تھانہ سٹی حیدرآباد میں مقدمہ درج کیا گیاہے۔ مولانا علی رضا رضوی کےخلاف مقدمہ سرکاری مدعت میں قائم کیا گیا جس میں 295/A اور298/A کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

شیعیت نیوز:سندھ حکومت اور ریاستی اداروں کا ملت جعفریہ کےخلاف متعصبانہ رویہ جاری، مولانا سید رضا حیدر رضوی کے بعد بین الاقوامی شہرت یافتہ شیعہ عالم دین علامہ سید علی رضا رضوی (آف لندن) کےخلاف سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کی ایماء پر سندھ پولیس کی جانب سے جھوٹی اوربےبنیاد ایف آئی آر درج ۔

علامہ سید علی رضا رضوی کےخلاف توہین صحابہ کا جھوٹا الزام کرتے ہوئے تھانہ سٹی حیدرآباد میں مقدمہ درج کیا گیاہے۔ مولانا علی رضا رضوی کےخلاف مقدمہ سرکاری مدعت میں قائم کیا گیا جس میں 295/A اور298/A کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی سندھ اپنے وعدے کے مطابق نہتے عزاداروں پر قائم بےبنیادمقدمات ختم کریں،علامہ مقصودڈومکی

تفصیلات کےمطابق سندھ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں اور ملک دشمن سعودی نواز دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اورناصبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے گٹھ جوڑ کی بدولت شیعیان حیدرکرارؑ کے خلاف ریاستی اقدامات میں تیزی آرہی ہے۔نامور شیعہ عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید علی رضا رضوی کے خلاف بھی توہین صحابہ کا الزام عائد کرتے ہوئے جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق علامہ علی رضا رضوی کے خلاف تھانہ حیدرآباد سٹی میں20جنوری 2021 کو مقدمہ درج کیاگیا ہے جبکہ جس مجلس سے خطاب کو مقدمہ کی بنیاد بنایا گیا ہے وہ مقدمہ کےاندراج سے 11 روز قبل یعنیٰ 30 جنوری 2020 کو حیدرآباد میں منعقد ہوئی تھی۔

شیعیت نیوز کو موصولہ ایف آئی آر کی نقل کےمطابق مقدمہ تھانہ اے آیس آئی سید اعجاز نقی کی مدعت میں درج کیا گیا ہے جس میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295/A اور298/A شامل کی گئی ہیں۔وقوعہ کے 11 روز بعد مقدمے کا اندراج پولیس افسران کی بد نیتی کو ظاہر کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عراقی عدلیہ کی جانب سے ٹرمپ کو سزائے موت سنائے جانے کا امکان موجود ہے، علی التمیمی

واضح رہے کہ سندھ پولیس اور کالعدم جماعتوں کی ملی بھگت سے ماہ رمضان المبارک میں ایام شہادت مولاعلی ؑ سے محرم وصفر اور اب ایام شہادت دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا ؑ تک مختلف علمائے کرام، شیعہ جوانوں ،عزاداروں اور بانیان مجالس و جلوس عزا پر مختلف حیلوں اور بہانوں سے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات کا اندراج جاری ہے ۔

ابھی چند روز قبل ہی کراچی کے تھانہ اجمیر نگری میں بھی کالعدم سپاہ صحابہ کی ایماء پر پولیس کی مدعت میں معروف عالم دین اور خطیب اہل بیت ؑ علامہ سید رضا حیدر رضوی کےخلاف بھی توہین صحابہ کا جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا تھاجس پر ملت جعفریہ، تمام شیعہ تنظیمات اور شخصیات نے بھرپور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدامات کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا تھا ، علامہ رضا حیدررضوی کے بعد اب بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین علامہ سید علی رضا رضوی کے خلاف اس جھوٹے مقدمے کا اندراج ملت جعفریہ کےلئے اضطراب اور جذبات کو مزید مجروح کرنے کا سبب بنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:22جنوری 1998،وہ دن جب آفتاب خطابت غروب ہوگیا

ملت جعفریہ پاکستان، وزیر اعظم پاکستان عمران خان، صدر مملکت عارف علوی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ سندھ حکومت کی ناک کے نیچے سندھ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں اور کالعدم جماعتوں کی مذموم سازش کا فوری نوٹس لیں ،شیعہ علمائے کرام اور عزاداروں کےخلاف درج جھوٹے مقدمات فوری ختم کیئے جائیں بصورت دیگر ملت جعفریہ احتجاجی کا آئینی وقانونی حق محفوظ رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button