اہم ترین خبریںپاکستان

کچھ دجالی ناصبی ملاں پھر ملکی حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، ایسے لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائے، علامہ سبطین سبزواری

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کے نام پر نفرت پھیلا کر مسلمانوں میں فساد برپا کرنیوالے شرپسند عناصر کیخلاف حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرے۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی موجود ہے، شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، امریکی استعماری ایجنڈے پر عمل کرنیوالے کچھ شرپسند عناصر اپنی روزی روٹی کی خاطر مسلمان فرقوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں مگر اب عوام ان لوگوں کی چالبازی، مکر و فریب اور دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کے نام پر نفرت پھیلا کر مسلمانوں میں فساد برپا کرنیوالے شرپسند عناصر کیخلاف حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصل یہ شرپسند عناصر سنی ہیں نہ شیعہ بلکہ استعماری ایجنٹ ہیں، تاکہ مسلمانوں کو باہمی اختلافات کا شکار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایس او پاکستان نے بھی آن کیمپس کے بجائے آن لائن امتحانات کا مطالبہ کر دیا

شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر نے واضح کیا کہ کے فرقہ پرست دہشتگرد گروہ کی کارستانیوں کا ملت جعفریہ نے پہلے بھی بہادری کیساتھ مقابلہ کیا، اب بھی ہم اپنے دفاع سے غافل نہیں، ضرورت پڑی تو ہر قیمت پر آئندہ بھی اپنی عزت و ناموس اور عقیدے کا تحفظ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں کے کچھ نمک خوار پالتو عناصر ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں، حکومت انہیں کنٹرول کرے اور ریاستی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈبلیوایم کےاراکین اسمبلی کی وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ملاقات ،جی بی کے طلباءکےکوٹے میں اضافے کا مطالبہ

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ کچھ دجالی ناصبی ملاں پھر ملکی حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، ایسے لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ورنہ حالات قابو سے باہر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button