اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او پاکستان نے بھی آن کیمپس کے بجائے آن لائن امتحانات کا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہا کہ آن لائن تعلیم کے بعد آن لائن امتحانات پاکستان بھر کے طلبہ کا مطالبہ ہے، وزراتِ تعلیم کو طلبہ برادری کے جائز مطالبہ کی شنوائی کرنا ہوگی تاکہ وہ آسانی سے تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

شیعیت نیوز: آئی ایس او پاکستان نے بھی آن کیمپس کے بجائے آن لائن امتحانات کا مطالبہ کر دیا۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم علی رضا کا لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا گزشتہ ایک سال میں انسان کش وبا نے طلبہ کے تعلیمی کیرئیر کو بری طرح متاثر کیا ہے، اگر آن لائن کلاسز کے بعد کیمپس میں امتحانات لئے گئے تو طلبہ دہری اذیت میں مبتلا ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ طلبہ کو نفسیاتی دبائو اور امتحانی مشکلات سے بچاو کیلئے امتحانات کا انعقاد صرف آن لائن ہی ہونا چاہیئے جبکہ بعد ازاں جب جامعات میں تدریسی عمل شروع ہو جائے گا تو امتحانات کا انعقاد بھی کر لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈبلیوایم کےاراکین اسمبلی کی وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ملاقات ،جی بی کے طلباءکےکوٹے میں اضافے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ آن لائن تعلیم کے بعد آن لائن امتحانات پاکستان بھر کے طلبہ کا مطالبہ ہے، وزراتِ تعلیم کو طلبہ برادری کے جائز مطالبہ کی شنوائی کرنا ہوگی تاکہ وہ آسانی سے تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

مرکزی سیکرٹری تعلیم علی رضا کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ برادری امتحانات دینے کیخلاف نہیں ہیں، صرف کیمپس میں امتحانات کے فیصلے سے متفق نہیں، کیونکہ پورا سمسٹر آن لائن تھا اس لئے امتحانات بھی آن لائن ہونے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:یمن: اعلی انقلابی کمیٹی کی امریکی پابندیوں کے جواب میں یمنی عوام سے مظاہرے کرنے کی اپیل

مرکزی سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، جدید آن لائن امتحانی نظام متعارف کروانا از حد ضروری ہے، وزراتِ تعلیم کو خطرے کے پیش نظر مضبوط اور نقائص سے پاک جدید آن لائن امتحانی نظام متعارف کروانا چاہیئے تاکہ یہ مسئلہ کو مستقل طور پہ حل کیا جائے۔

مرکزی سیکرٹری تعلیم نے مطالبہ کیا آن لائن تعلیم کے باعث فیسوں میں بھی کمی کی جائے اور کورونا کے خطرہ کے باعث طلبہ کو ویکسین جیسی فری سہولیات سے بھی مستفید کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button