اہم ترین خبریںپاکستان

امام مہدیؑ کی شان میں گستاخی، HDPکے دو سابق کونسلرز پارٹی سےاحتجاجاً مستعفیٰ

ذرائع کے مطابق مزید عہدیداران کا بھی اس ملحد تنظیم سے علیحدگی کا اعلان جلد متوقع ہے ۔

شیعیت نیوز: فرزند ِ رسول ؐ، حجت خدا، امام برحق مہدی آخر الزمان ؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی (HDP )کے دو سابق کونسلرز نے غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس فاشسٹ جماعت HDP سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے احتجاجاً مستعفیٰ ہونے جانے کا اعلان کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مزید عہدیداران کا بھی اس ملحد تنظیم سے علیحدگی کا اعلان جلد متوقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ایک بدکار قوم پرست سیاسی جماعت ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی (HDP ) کے سینئر رکن زمان دہقان زادہ کی جانب سے عوامی اجتماع میں امام مہدی آخر الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی شان میں بدترین گستاخی کے بعد پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداروں پر بلاجواز مقدمات کیخلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل، شیعہ علماءکونسل کا 14فروری کوسکھرسے سی ایم ہاؤس تک لانگ مارچ کااعلان

ذرائع کے مطابق HDPکے دو سابق کونسلرز محمد رضا ہزارہ اور اخترمحمد جعفری نےحجت خدا امام مہدی آخر الزمان ؑ سے اپنے مودت اور غیرت ایمانی کا اظہار کرتے ہوئے اس ملحد جماعت سے اپنے راستے جد اکرلیئے ہیں اور باقائدہ مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر دونوں سابق کونسلرز محمد رضا ہزارہ اور اخترمحمد جعفری نے HDPسے علیحدگی کا اعلان کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قاسم سلیمانی ؒ ورفقاء وشہدائے سانحہ مچھ کی یاد میں مرکزی مجلس برسی 23جنوری کو انچولی کراچی میں منعقد ہوگی، علامہ صادق جعفری

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی (HDP )سے ہی تعلق رکھنے والے ایک اور سابق کونسلر نادر ارباب گذشتہ دنوں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب میں HDPکی اس گستاخانہ حرکت کے خلاف ہونے والی احتجاجی پریس کانفرنس میں بھی شرکت تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button