عزاداروں پر بلاجواز مقدمات کیخلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل، شیعہ علماءکونسل کا 14فروری کوسکھرسے سی ایم ہاؤس تک لانگ مارچ کااعلان
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کا وفد سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا ۔کراچی ہائیکورٹ پیدل امام حسین کے جلوسوں میں شرکت کرنے والے بے گناہ عزاداورں پر FIRکے خلاف ہائیکورٹ میں جناب ذوالفقار رضوی نے پٹیشن داخل کردی۔
شیعہ علماکونسل پاکستان سندھ کا وفد پٹیشنرذوالفقار رضوی کی حوصلہ افزائی کے لئے ہائیکوٹ پہنچ گیا ۔مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی، صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ جی ایم کراروی ،علامہ کامران عابدی، علامہ عابد رضاعرفانی اور جناب زوالفقار رضوی موجود تھے۔
اس موقع پر علامہ سید ناظرعباس تقوی نے کہاکہ ہم نے سندھ بھرمیں رابطے مکمل کرلئے ہیں،14فروری کو سندھ حکومت کی جانب سے عزاداران حسینی پر کاٹی گئیں غیر قانونی ایف آئی آرز کے خلاف سکھر سے وزیر اعلیٰ ہاؤس لانگ مارچ ہوگا۔







