مقبوضہ فلسطین

اسماعیل ہانیہ کا مزاحمت اور انتفاضہ کے موافق مضبوط بلاک کی تشکیل پر زور

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘  کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے تحریک انتفاضہ کے انتخاب، فلسطینی عوام کی استقامت اور مزاحمت کے تسلسل کی حمایت کے مطابق مستحکم اور مضبوط بلاک بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سنہ 2008 میں غزہ کی پٹی پر جارحیت کی 12 ویں برسی کے موقع پر تہران میں منعقدہ ’’غزہ مزاحمت کی علامت‘‘ کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران اسماعیل ہانیہ نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی نصب العین کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے متفقہ اسٹریٹجک منصوبے کے مطابق ایک نیا اتحاد تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزاحمت کے آپشن کو فعال کرنے پر زور دیا اور کہا کہ فلسطینی مزاحمت غاصبوں کو ملک سے نکال باہر کرنے اور دشمن کی قید میں موجود اپنے پیاروں کو آزاد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ اشارہ کیا کہ مزاحمت کا انتخاب اور اس کے ذرائع کی ترقی کسی تبدیلی یا بلیک میلنگ کے تابع نہیں ہوسکتی ہے۔ فلسطینی قوم کی مزاحمت جاری ہے اور فلسطینی آج بھی اپنے حقوق کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پیش کردہ نام نہاد ’’سینچری ڈیل‘‘ کا مقصد فلسطینی قوم کے نصب العین کو ختم کرنا، اراضی کے الحاق (لوٹ مار) کے منصوبے کو آگے بڑھانا اس کے بعد اس قابض دشمن کے ساتھ عرب ممالک کو تعلقات معمول پر لانے پر مجبور کرنا تھا۔

حماس رہنما نے کہا کہ فلسطینی عوام بہت سے سازشی منصوبوں سے گزر چکے ہیں۔ ٹرمپ کے دور میں ان سازشی منصوبوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمت کاروں کا غزہ سے یہودی کالونی پر بڑا راکٹ حملہ

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں ماداما گاوں میں ایک فلسطینی بچی اس وقت زخمی ہو گئی جب انتہا پسند صیہونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے اسکے والدین کے گھر پر ہلہ بولا اور اسےا غوا کرنے کی کوشش کی۔

مقامی عہدیدار غسان دغلس نے کہا کہ 11 سالہ ھالہ مشھور اس وقت سر میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوئی جب صیہونی آبادکاروں نے اس کے والدین کے گھر پر پتھراو کیا جس سے گھر کی کھرکیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

دغلس نے مزید کہا کہ اس سے پہلے کہ مقامی رہاءشی لڑکی کو بچاتے آبادکاروں نے لڑکی کو گھر کے باہر سے اغوا کر لیا۔لڑکی کو طبی امداد کے لیے نابلس شہر کے ہسپتال پہنچایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button