مقبوضہ فلسطین

فلسطینی مزاحمت کاروں کا غزہ سے یہودی کالونی پر بڑا راکٹ حملہ

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ کل منگل کی شام کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے ایک راکٹ داغا گیا جو یہودی کالونی ’’ناحل عوز‘‘ کے مقام پر ایک کھلے میدان میں جا گرا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق غزہ سے اسرائیل پر داغے گئے راکٹ کی شناخت کرلی گئی ہے۔ راکٹ حملے کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجائے گئے تاہم یہ راکٹ ایک کھلے علاقے میں گرا ہے جس سے کوئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر اسرائیلی اخبار’’معاریو‘‘ کے عسکری نامہ نگار تال لیو رام نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی سے داغا گیا ایک راکٹ غزہ کے قریب ایک یہودی کالونی میں گرا ہے تاہم اس موقعے پر کسی قسم کے خطرے کے سائرن نہیں بجائے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی جہاد کا فلسطین میں مشترکہ جامع سیاسی پروگرام تشکیل دینے کا مطالبہ

دوسری طرف غاصب صیہونی حکومت نے بدھ کی رات غزہ کی پٹی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی ٹولے کے جنگی طیاروں اور توپ خانوں نے بدھ کی رات جنوبی غزہ کے علاقوں بیت حانون اورالزیتون پر بمباری اور گولہ باری کی۔ ہونے والی بمباری سے جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے گزشتہ مہینے کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری کی۔ جبکہ حالیہ دو ہفتوں کے دوران غاصب صیہونی دہشت گرد، جھوٹے اور بے بنیاد بہانوں سے تقریبا ہر روز غزہ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے دسمبر 2017 سے غزہ پر فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے کہ جس میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button