اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کون سے ممالک عمران حکومت کا تختہ الٹنے کی عالمی سازش کررہےہیں؟؟ ہارون الرشید نے سب بتادیا

دوسری جانب انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پنجاب میں آئی جی، چیف سیکرٹری سمیت متعدد سیکرٹریز کے تبادلے کا امکان ہے، کلیم امام کو آئی جی پنجاب بنایا جاسکتا ہے کیونکہ کلیم امام کی پرفارمنس بہترین رہی ہے۔

شیعیت نیوز: معروف تجزیہ کاراورسینئر صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے عالمی سطح پر سازش ہورہی ہے جس میں ایک سپرپاور اور ایک عرب ملک بھی شامل ہے، اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پاکستان میں ایک مذہبی جماعت کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

ہارون الرشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف سازش کا مقصد پاکستان کو دوست ملک چین کے بلاک میں جانے سے روکنا ہے، منصوبے کے تحت پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کی ملحد سیاسی جماعت HDPکے رہنما ملعون زمان دہقان زادہ کی جانب سے امام مہدی ؑ کی شان میں بدترین گستاخی

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کا مقصد خطے میں بھارت کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے، اس سلسلے میں پاکستان میں ایک سیاسی جماعت کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، منصوبے کے مطابق پاکستان میں موجود سول سوسائٹی اور لبرل حلقے عالمی سازش کی حمایت کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں عالمی سازش تیار ہورہی ہے تو حکومت پاکستان اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں جو کسی بھی عالمی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری پر کو ئی اندر کا فرد حملہ کرسکتا ہے، نیشنل گارڈ کی اسکریننگ

دوسری جانب انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پنجاب میں آئی جی، چیف سیکرٹری سمیت متعدد سیکرٹریز کے تبادلے کا امکان ہے، کلیم امام کو آئی جی پنجاب بنایا جاسکتا ہے کیونکہ کلیم امام کی پرفارمنس بہترین رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button