مقبوضہ فلسطین

مسجد اقصیٰ کو غاصب صیہونی ریاست (اسرائیل) کی گھناؤنی سازشوں کا سامنا

شیعیت نیوز: مسجد الاقصیٰ کے امام کا کہنا ہے کہ اس وقت فلسطینی مراکز، مکانات اور مقدسات کو وسیع پیمانے پر خود ساختہ غاصب صیہونی ریاست کی سازشوں اور جارحیتوں کا سامنا ہے۔

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ ڈاکٹر اسماعیل نواہضہ نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو خود ساختہ غاصب صیہونی ریاست کی غلیظ اور گھناؤنی سازشوں کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قبلۂ اول کے خلاف اسرائیل کی نئی اور تازہ سازشوں میں مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی سروے انجینئرز کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ اور مقدس مقام کی بے حرمتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کی نئی لہر

اپنے ایک بیان میں الشیخ اسماعیل نواہضہ نے کہا کہ اسرائیلی کی طرف سے فلسطینی شہریوں، گھروں، اراضی، اداروں، املاک اور مقدسات جن میں خاص طور پر مسجد اقصیٰ شامل ہے، پر حملے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو تو مسجد اقصیٰ میں نماز اور عبادت کی ادائیگی سے روک رہا ہے، مگر فلسطینی اراضی میں بلا توقف یہودیوں کے لیے ہزاروں مکانات کی تعمیر کی منظوری دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کو قابض دشمن کی جانب سے سازشی چالوں کا سامنا ہے، یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سکیورٹی مہیا کی جاتی ہے جبکہ ہمارے بزرگ، بچے اور ہماری مائیں اور بہنیں توہین آمیز ظلم کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں کی غزہ پٹی کے جنوب میں شدید بمباری

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الخلیل کی مسجد ابراہیمی میں جاری مرمت و بحالی کا کام روک دیا اور مسجد میں تعمیراتی کام کرنے  والے سیکڑوں مزدوروں پر الظاہریہ چیک پوائنٹ پر حملہ کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے الخلیل تعمیراتی کمیٹی کے ملازمین کو مسجد ابراہیمی پر کام کرنے سے روک دیا۔

قابض اسرائیلی حکام نے ماہ دسمبر کے دوران مختلف حیلوں اور بہانوں سے مسجد ابراہیمی میں 46 بار اذان دینے پر پابندی لگائی۔ اس کے علاوہ نماز جمعہ میں فلسطینیوں کی تعداد کوبھی محدودرکھنے کی کوششیں جاری رہیں۔

درایں اثناء اسرائیلی فوجیوں نےالخلیل کے جنوب میں واقع الظاہریہ چیک پوائنٹ پر موجود سینکڑوں فلسطینی مزدوروں پر حملہ کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے مزدوروں پر صوتی بم اور اشک آور گیس کے گولے چھوڑے جس سے متعدد مزدوروں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

اسرائیلی فوج کورونا وائرس کے بہانے سے فلسطینی مزدوروں کو ملازمت کی تلاش میں 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آنے سے روک رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button