اہم ترین خبریںپاکستان

ایام فاطمیہ کے انعقاد پر تکفیری ٹولہ ملت جعفریہ پاکستان کے خلاف سرگرم

مولانا رضا حیدر رضوی کی جس تقریر کو توہین صحابہ قرار دیکر شور مچایا جارہا ہے وہ اس وقت سوشل میڈیاپر وائرل ہے اس میں کسی جگہ بھی خطیب نے کسی شخصیت کا نام نہیں لیا بلکہ فقط قرآن وحدیث کی روشنی میں مرتد و کافر کی نشانی بتائی ہے ۔

شیعیت نیوز: پاکستان میں بسنے والے شیعان محمد وآلِ محمد کی جانب سے دختر رحمت العالمین (ص) کے ایام شہادت کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ملک کے طول وعرض میں عزاداری کا بھرپور انداز میں انعقاد جاری ہے ۔ ہر سال کی نسبت اس سال کئی گنا زیادہ مجالس اور جلوس ہائے عزا برآمد کیئے جارہے ہیں ۔

ایام فاطمیہ کی مجالس میں علماء خطباء اور ذاکرین مصائب و فضائل معصومین (ع) اور اسباب شہادت شہزادی کونین اور ان کے آخری ایام زندگی پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ رضا حیدر رضوی کےخلاف کالعدم جماعت کی ایماء پر کاٹی گئی جھوٹی ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں، رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ صادق جعفری

کراچی کی ایک مجلس میں خطیب اہلِ بیت سید رضا حیدر رضوی نے خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہ کی مظلومانہ شہادت کو بیان کیا۔ رضا حیدر کی اس تقریر کو تکفیری ٹولے نے اٹھا کر توہین رسالت کا بے جا مقدمہ درج کروادیا ہے۔

مولانا رضا حیدر رضوی کی جس تقریر کو توہین صحابہ قرار دیکر شور مچایا جارہا ہے وہ اس وقت سوشل میڈیاپر وائرل ہے اس میں کسی جگہ بھی خطیب نے کسی شخصیت کا نام نہیں لیا بلکہ فقط قرآن وحدیث کی روشنی میں مرتد و کافر کی نشانی بتائی ہے ۔

مولانا رضا حیدر کی تقریر پر ایف آئی آر درج کروانے والے تکفیری عناصر نے خود اپنی جانب سے ایک خلیفہ کا نام پیش کردیا ہے۔ اس طرح اگر کوئی توہین ہوئی ہے تو یہ ایف آئی آر درج کرنے اور کروانے والوں نے خود کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہادت دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہراؑ ، دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی عزاداری کا انعقاد جاری

یہاں یہ بات واضح ہے کہ خطیب نے جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو جھٹلانے سے متعلق ایک جملہ کہا۔ایف آئی آر کے مدعیان نے اس شخصیت کا نام لکھا یا لکھوایا ہے تو یہ انکی اپنی حرکت ہے جس کے جوابدہ وہ خود ہی ہیں۔

اس واقعے کو سوشل میڈیا پر ہوا دیکرکالعدم سپاہ صحابہ اور ناصبی تحریک لبیک پاکستان کے کارندوں کی جانب سے سعودی ایماء پر ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی ایک بار پھر مذموم کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button