اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ رضا حیدر رضوی کےخلاف کالعدم جماعت کی ایماء پر کاٹی گئی جھوٹی ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں، رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ صادق جعفری

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیدار و باشعور عوام ملک دشمن قوتوں کی فرقہ واریت پھیلانے کی ناپاک سازش کو پہلے کی طرح اس بار بھی ناکام بنادیں گے، ہم وطن عزیز کو بھارتی و عرب ممالک کی فرقہ وارانہ منافرت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

شیعیت نیوز: علامہ رضا حیدر رضوی کےخلاف کالعدم جماعت کی ایماء پر کاٹی گئی جھوٹی ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے بتائیں کہ علامہ رضا حیدر رضوی کی وہ گفتگو جس پر مقدمہ درج کیا گیا اس میں کون سا جملہ قابل اعتراض و توہین آمیز ہے۔ہمارے علماء وخطباء قرآن وحدیث کے علاوہ کسی کا سہارا نہیں لیتے، علامہ رضا حیدر رضوی تنہا نہیں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کالعدم جماعتوں کو لگام دے، ایک بےبنیاد الزام کی آڑ میں علامہ رضا حیدر کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کالعدم جماعت اور پولیس ڈیپارٹمنٹ میں موجود کالی بھیڑوں کے گٹھ جوڑ کی نشاندہی کرتا ہے، جن تنظیموں کو ریاست پاکستان نے کالعدم قرار دیا انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے تھا لیکن وہ آج آزادانہ انداز میں فعال ہیں اور ملک میں انتشار کی سیاست میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہادت دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہراؑ ، دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی عزاداری کا انعقاد جاری

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیدار و باشعور عوام ملک دشمن قوتوں کی فرقہ واریت پھیلانے کی ناپاک سازش کو پہلے کی طرح اس بار بھی ناکام بنادیں گے، ہم وطن عزیز کو بھارتی و عرب ممالک کی فرقہ وارانہ منافرت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فرقہ واریت کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے مندر، مسجد، امام بارگاہ اور چرچ کا کردار اہم ہوگا، پیرنورالحق

انہوں نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ کے تمام علماء وخطباءاس جھوٹے اوربے بنیاد مقدمے کی مذمت کرتے ہیں، وزیر اعلی سندھ، کور کمانڈر کراچی، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ اس جھوٹی ایف آئی آر کا فوری نوٹس لیں، کالعدم جماعت کے ساتھ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی اس گھناؤنی سازش میں ملوث تھانہ ایس ایچ او اورپولیس افسران کو شامل تفتیش کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button