اہم ترین خبریںشیعت نیوز اسپیشلمقالہ جات

خلیفہ کے حامی و مخالف جنتی جنتی

خلیفہ کے حامی و مخالف جنتی جنتی

پاکستان میں بہت سے مذہبی گروہ اور مولوی حضرات اپنے مخصوص مقاصد کے تحت خلافت کی بات کرتے ہیں۔ اور ان میں سے چند ایک ملوکیت (بادشاہت) کو بھی خلافت ہی کی مانند مقدس مانتے ہیں۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ یہ سارے اس نظریے کو دوسروں پر دھونس، دھاندلی اور بذریعہ جبرو طاقت مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

خلیفہ کے حامی و مخالف جنتی جنتی
خلافت کے حامیوں میں سے ایک ٹولہ یہ بھی ہے جو مسلمانوں کا قتل ناحق کرتا رہا ہے۔
عید میلادالنبی ﷺ پرسعودی ناصبیت کی شکست

اور اصل مسئلہ یہ ہے کہ یہ ٹولے اس خلافت و ملوکیت کے مخصوص بیانیہ کی مخالفت سے باز رکھنے کے لیے دیگر مسلمانوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

کیا یہ خود اس خلافت کے پیروکار ہیں

تو یہاں سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ کیا یہ خود اس خلافت اور ملوکیت کے پیروکار ہیں کہ جن کو یہ نمونہ عمل قرار دیتے آئے ہیں؟ اور اسی سوال کو ایک اور انداز سے پوچھیں کہ جس خلافت اور جس ملوکیت کے گن گاتے ہیں، کیا وہ بھی انہی کی طرح کی سرگرمیوں میں ملوث رہیں!؟

اسلامی تاریخ کا قدیم ترین ماخذ

جہاں تک بات ہے اسلامی تاریخ کی تو اسلامی تاریخ کا قدیم ترین ماخذ سیرت ابن اسحاق و سیرت ابن ہشام ہے۔ اس میں واضح لکھا ہے کہ حضرت ابوبکر کو خاتم الانبیاء حضرت محمدمصطفی ﷺ نے خلیفہ مقرر نہیں کیا تھا۔ اور وہ کیسے خلیفہ بنے، یہ بھی سیرت کی اسی تاریخ میں بہت واضح لکھا ہوا ہے۔

خلیفہ کے حامی و مخالف جنتی جنتی

یہی وجہ تھی کہ خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کے اس مادی و فانی دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد بہت سے صحابہ نے حضرت ابوبکر کی خلافت کو قبول نہیں کیا۔ اور بہت سے صحابہ نے انکی حکومت کو زکات کی ادائیگی سے انکار کردیا۔ اور ان پاکستانی مولویوں نے ہمیں جو تاریخ پڑھائی ہے اس میں ان صحابہ کرام پر مرتد ہونے کا الزام انہوں نے خود لگایا تھا۔

ان میں سے ایک شہید حضرت مالک بن نویرہ رض

پھر یہ کہ جن صحابہ نے خلیفہ کی حکومت کو جائز حکومت کے عنوان سے قبول نہیں کیا اور زکات کی ادائیگی سے انکار کردیا، ان میں سے بہت سوں کو خلیفہ صاحب کے حکم پرماراگیا۔ ان میں سے ایک شہید حضرت مالک بن نویرہ رض بھی تھے۔ اور ان کی بیوہ کے ساتھ جو کچھ ہوا، یہ سنی بزرگان کی تاریخی کتب میں بہت واضح لکھا ہوا ہے۔

عیسائی یہودی تعلقات اور بین الاقوامی سیاست
وہ خاتم الانبیاء ﷺ کے عمال میں سے تھے

یہ بھی یاد رہے کہ حضرت مالک بن نویرہ ؓ کو زکات کی وصولی پر خود خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ نے مقرر کیا تھا۔ یعنی وہ خاتم الانبیاء ﷺ کے عمال میں سے تھے۔

خلیفہ ابوبکر بغدادی کے داعشی دہشت گرد عراقی علاقے صلاح الدین میں مسلمانوں کا قتل عام کرتے ہوئے۔
صحابہ کرام پر ارتداد کا الزام لگاکر انہیں قتل کرنا

سنی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ صحابہ کرام پر خود پر ارتداد کا الزام لگاکر انہیں قتل کرنا، یہ بھی خلیفہ صاحب کے دور حکومت میں ہی وقوع پذیر ہوا۔ اگر اسکے باوجود خلیفہ صاحب اور انکے مذکورہ لشکری اگرگستاخ صحابہ نہیں تو آج کے دور کے کسی بھی انسان پر صحابہ کی گستاخی کا الزام سراسر جھوٹ اور ظلم ہے۔

خلیفہ صاحب کے مخالف صحابہ بھی جنتی جنتی

اور اگر خلیفہ صاحب کے مخالف صحابہ بھی جنتی جنتی ہیں، تو پھر آج کے دور میں بھی انکے مخالفین جنتی جنتی ہیں۔ تو میرے مسلمان بھائیو! اللہ تعالیٰ کے غیظ و غضب اور قہر سے ڈرو۔ اور ان صحابہ کے نام پر نفرتیں پھیلانے کا یہ مذموم سلسلہ ختم کرو۔

انکی داستانیں سنانے والے بھی جنتی جنتی

جب خلیفہ صاحب کی مخالفت کرنے والے صحابی بھی جنتی ہوگئے اور قاتل بھی جنتی ہوگئے تو اب اس دور میں انکی داستانیں سنانے والے بھی جنتی جنتی ہیں۔ انکے خلاف یہ شیطانیاں بھی نہ کرو۔

Saudi regime blackmails Pakistan government to recognize Israel at earliest

جب خلافت کو نہ ماننے والے، زکات نہ دینے والے صحابہ بھی جنتی جنتی ہیں توآج کے دور میں ان صحابہ کے موقف کو درست ماننے والوں کے خلاف یہ بکواس، فتنہ و فساد کیوں!؟۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث دیوبندی تکفیری طالبان دہشت گرد بھی خلافت کی بات کرتے ہیں۔
سانحہ آرمی پبلک اسکول

ایک عام پاکستانی یہ دیکھ رہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے ان معصوم بچوں کے قاتل بھی خود کو صحابہ کا پیروکار کہتے ہیں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات و بحرین و امریکا و برطانیہ کے ٹکڑوں پر پلنے والے مولوی بھی خود کوخلافت ہی کا پیروکار کہتے ہیں۔

مسلمانوں اور غیر مسلموں کا قتل عام کرنے والے خود کش بمبار

بزرگان دین کے مزارات کو دھماکوں سے اڑانے والے، مسلمانوں اور غیر مسلموں کا قتل عام کرنے والے خود کش بمبار اور انہیں اس کی تبلیغ کرنے والے مولوی بھی خود کو خلافت کا پیروکار کہتے ہیں۔

پاکستان کا امن و سکون تباہ نہ کریں

سعودی بادشاہ اور شاہ زادوں کو، امارت و بحرین کے حکمران شیوخ آل نھیان و آل خلیفہ کوجو مولوی اپنے خلیفہ کی طرح مقدس سمجھتے ہیں۔ تو، آپ جانیں اور آپکے یہ خلیفہ و خلافت جانیں، پاکستان کا امن و سکون تباہ نہ کریں۔

ریاض میں، ابوظھبی میں من پسند خلافت قائم کردیں

جب خلافت کو نہ ماننے والے، زکات نہ دینے والے صحابہ بھی جنتی جنتی ہیں توآج کے دور میں ان صحابہ کے موقف کو درست ماننے والوں کے خلاف یہ بکواس، فتنہ و فساد کیوں!؟۔

جو کہتے ہیں کہ نہیں،وہاں بھی خلافت نہیں تو عرض یہ ہے کہ یہاں شور و غل نہ کریں۔ ریاض میں، منامہ میں، ابوظھبی میں جاکر آپکی من پسند خلافت اور مقدس ملوکیت کو قائم کردیں۔ پاکستانیوں کو اس ملک میں امن و سکون سے جینے دیں۔

عالم اسلام کی مشکلات کا حل اتحاد امت

متعلقہ مضامین

Back to top button