دنیا

افغانستان: بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 5 اہلکار جاں بحق

شیعیت نیوز: افغان صوبہ بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ رات صوبے بغلان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان حملے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، جب کہ طالبان افغان فوج کی 2 گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے، واقعہ سے متعلق افغان فوجی کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: تحریک الصادقون کی استقامتی محاذ کے کمانڈروں کی راہ جاری رکھنے پر تاکید

دوسری طرف افغانستان کے صوبہ قندوز میں چیک پوسٹ پر حملے میں متعدد سرکاری اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے فوجی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 12 سے زائد اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

اس واقعے میں صوبائی کونسل کے ایک رکن بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب کی فوجی چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ حملہ اتنا اچانک کیا گیا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں افغان فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ، حوثی ملیشیا انصار اللہ کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کا فیصلہ واپس لے، اقوام متحدہ

قندوز کے گورنر کے ترجمان نے حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہراتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں 12 سے زائد سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے جب کہ صوبائی کونسل کے ایک رکن بھی مارے گئے۔

طالبان نے قندوز حملے میں ملوث ہونے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے تاہم قندوز میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف زیادہ تر کارروائیاں طالبان ہی نے کی ہیں۔

واضح رہے کہ قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے بین الافغان مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں اور اس دوران پُرتشدد کارروائیوں اور دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button