مشرق وسطی

ملت شام ہرگز اپنے دشمنوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی، شامی وزارت خارجہ

شیعیت نیوز: شامی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام اپنے ایک مراسلے میں دیرالزور پر صیہونی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

شامی وزارت خارجہ نے دیر الزور میں صیہونی جارحیت پر رد عمل میں کہا ہے کہ یہ حملے دہشت گردوں کے ساتھ تل ابیب کے رابطوں کو بیان کرتے ہیں۔

شام کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ دیرالزور پر ہونے والے حملے امریکیوں سے وابستہ ڈیموکریٹک ملیشیا کی جارحیت اور مجرمانہ سرگرمیوں کے ساتھ انجام پائے ہیں۔ امریکہ نواز ڈیموکریٹک ملیشیا کے مسلح افراد، الحسکہ، دیرالزور اور رقہ میں شامی عوام کے خلاف مجرمانہ سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اتحاد امت کے داعی شیعہ مسلمان

دمشق نے پر زور لفظوں میں کہا ہے کہ یہ حملے امریکہ اور داعش مخالف نام نہاد اتحاد کی مدد سے کئے جا رہے ہیں جن کا مقصد امریکہ اور اس کے بعض پٹھو ممالک کے منصوبوں کی تکمیل ہے۔

اس بیان میں اس بات پر زور دیا گيا ہے کہ ملت شام ہرگز اپنے دشمنوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی اور جولان کے علاقے کو آزاد کرا کر رہے گی۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے عراق کے ساتھ متصل شامی شہروں دیرالزور اور البوکمال کو ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر ہیومن رائٹس واچ کی کڑی تنقید

علاوہ ازیں عرب نیوز چینل نے عراق و شام کی مشترکہ سرحد پر بھی چند ایک دھماکوں کی خبر دی تھی جن کے بارے کہا جا رہا ہے کہ یہ دھماکے شام پر ہونے والے اسرائیل کے ہوائی حملوں کے ساتھ ہی وقوع پذیر ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ شام میں دہشت گردی کے بحران کا آغاز دو ہزار گیارہ میں اس وقت ہوا تھا جب امریکہ، سعودی عرب اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے شامی حکومت اور عوام کے خلاف منظم دہشت گردی کے ذریعے اس ملک کے متعدد علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button