مشرق وسطی

شام میں اسرائیل کا دیر الزور اور البوکمال پر فضائی حملہ، متعدد افراد زخمی

شیعیت نیوز: اسرائیل نے آج بدھ کو علی الصبح شام میں دیر الزور اور البوکمال کے علاقوں کو بم باری کا نشانہ بنایا۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیارے دیر الزور اور البوکمال شہروں پر حملہ کرنے کے بعد علاقے سے فرار ہوگئے۔ اسرائیل کی فضائی جارحیت میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غاصب صیہونی حکومت حالیہ برسوں کے دوران شام کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتی رہی ہے جن میں سے متعدد حملوں کو شام کے ایئر ڈیفینس یونٹوں نے ناکام بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جبری لاپتہ شیعہ نوجوان علی مہدی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت،آئندہ کسی کہ بھی لاپتہ ہونے پر علاقہ ایس ایس پی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق دیر الزور صوبے کے مختلف حصوں میں زور دار دھماکے سنے گئے۔ یہ دھماکے غالبا اسرائیلی طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں ہوئے۔ بم باری میں دیر الزور شہر کے اطراف عسکری گوداموں اور کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔

اس کے علاوہ البوکمال اور المیادین کے دیہی علاقوں میں بھی گوداموں اور عسکری مراکز پر حملے کیے گئے۔المرصد کے مطابق 18 سے زیادہ فضائی حملوں میں اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی سازشوں سے مقابلے کا واحد راستہ قومی اتحاد ہے، فلسطینی تنظیمیں

یاد رہے کہ اس سے قبل جنوری میں ہی دارالحکومت دمشق کی فضاؤں میں زور دار دھماکے سنے گئے تھے۔ اس کارروائی میں دمشق کے جنوبی علاقے الکسوہ میں عسکری جتھوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

شام میں دہشت گردی کے بحران کا آغاز دو ہزار گیارہ میں اس وقت ہوا تھا جب امریکہ، سعودی عرب اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے شامی حکومت اور عوام کے خلاف منظم دہشت گردی کے ذریعے اس ملک کے متعدد علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

شامی فوج نے ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت سے داعش کی بساط لپیٹ دی ہے اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ دہشت گردوں کی شکست سے پیدا ہونے والی صورتحال نے اسرائیل کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button