آرمی چیف جنرل باجوہ کی شہدائے سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات،انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی

13 جنوری, 2021 18:19

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے شہدائےسانحہ مچھ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور اندوہ ناک سانحے کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچے تو کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر آرمی چیف کو پاک افغان اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ سمیت صوبے میں درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملی یکجہتی کونسل کے وفدکا وحدت ہاؤس کا دورہ،سانحہ مچھ کی مذمت ، دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

بعد ازاں آرمی چیف سے شہدائےسانحہ مچھ کے لواحقین کی سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں ملاقات ہوئی۔  شیعہ ہزارہ برادری کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے شہدائےسانحہ مچھ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اندوہ ناک سانحے کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے سابق صوبائی وزیر قانون آغا رضا، مقامی علمائے کرام اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہید ضیاءالدین کے افکار ونظریات نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں جنہیں اجاگرکرنے کی اشدضرورت ہے،علامہ ساجد نقوی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گیریژن افسران سے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر اسٹریٹیجک صلاحیت کے حامل بلوچستان پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ترقی سے ملک میں ترقی ہوگی۔ ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کام یاب نہیں ہونے دیں گے، بلوچستان کی سیکیورٹی، استحکام اور ترقی کو یقین بنائیں گے۔

7:01 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top